شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 جوان شہید، آئی ایس پی آر

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 جوان شہید، آئی ایس پی آر مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu ispr

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دیستی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پیٹرولنگ ٹیم کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ پیٹرولنگ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں پر کی گئی، شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل تھے۔

اس سے قبل رواں برس یکم مئی کو شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑھ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا تھا، الوڑہ کے مقام پر 60 سے 70 دہشت گردوں نے افغانستان کی حدود سے حملہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ شہدا میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل تھے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کے 3 جوان شہیدراولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

چلی میں حکومت مخالف احتجاج میں تیزی، جھڑپوں میں کئی افراد زخمی
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سبی:بارودی سرنگ کے دھماکے میں مزدور جاں بحقبلوچستان کے ضلع سبی میں بارودی سرنگ دھماکے میں مزدور جاں بحق ہوگیا۔
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

میں‌ چاہتا ہوں ماں‌ کی گود میں دم نکلے، فلسطینی قیدییروشلم : اسرائیلی جیل میں قید ایک بیمار فلسطینی سامی ابو دیاک نے کہا ہے کہ میں بیمار ہوں اور زندگی کے آخری اوقات اپنی ماں کی گود میں بتانا چاہتا ہوں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

محصولات میں 16 فیصد اضافہ ہوا،حکومت مجموعی قومی خسارے میں کمی لائی ہے، مشیر خزانہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ میں
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

گوگل میپس میں پروفائل مینج کرنا اب موبائل میں ممکن - Tech - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »