Syria

Syria

شام:حکومتی فورسز کی داعش سے جھڑپیں، 80 سے زائد افراد ہلاک - World - Dawn News

05/07/2020 1:36:00 AM

شامی فوج کے کئی اہلکار بھی شامل ہیں۔ Syria DawnNews

شامی فوج کے 18 اہلکار بھی ہلاک ہوئے—فوٹو:پریس ٹی ویشام کے وسطی صوبے حمص میں صدربشارالاسد کی سرکاری فورسز اور داعش کے درمیان شدید جھڑپوں میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔پریس ٹی وی کیرپورٹکے مطابق شام میں کام کرنے والی برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ شامی فوج سمیت اتحادی افواج اور داعش کے جنگجووں کے درمیان السخنہ کے علاقے میں گزشتہ دو روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

شجر کاری مہم: ’یہ شروعات ہیں، ابھی ایک لمبی جنگ چلے گی‘ - BBC News اردو گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی - ایکسپریس اردو سعودیہ عرب میں کام کرنے والے 90 پاکستانی 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم - ایکسپریس اردو

ان کا کہنا تھا کہ اس لڑائی کے دوران کم ازکم 80 افراد مارے گئے ہیں جن میں 30 دہشت گرد اور 18 حکومتی فورسز کے جوان شامل ہیں۔مزید پڑھیں:شام: 9 برس میں ایک لاکھ شہریوں سمیت 3 لاکھ 84 ہزار افراد ہلاکرپورٹ کے مطابق لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب داعش کی جانب سے سخنہ کے مختلف مقامات میں حکومتی تنصیبات پر منظم حملے کیے گئے۔

خیال رہے کہ شام کے مغربی علاقوں میں داعش کا اثر برقرار ہے حالانکہ مرکزی علاقوں سے گزشتہ برس ہاتھ دھونا پڑا تھا جبکہ وہ ان علاقوں سے حکومتی فورسز پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔بشارالاسد کے اتحادی روس اور ایران 2015 سے ہی شام میں موجود ہیں اور داعش کے خلاف ان کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔ روس کے طیارے داعش کے ان ٹھکانوں پر بمباری کررہے جو شام کی حدود میں ہیں۔

فضائی کارروائی سے شامی فورسز کو داعش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں بڑی مدد ملی اور متعدد علاقوں میں شکست دے دی۔یاد رہے کہ شام میں 2011 سے جاری خانہ جنگی میں اب تک تین لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔شام خانہ جنگی کا آغاز 2011 میں حکومتوں کے خلاف شروع ہونےوالے عرب بہار کا کے تحت ہونے والے احتجاج کے دوران ہوا تھا۔

شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ساتھ سخت رویہ اپنایا گیا تھا اور شدید کارروائیاں کی گئی تھیں۔شام میں جنگ نے معیشت کو تباہ کر دیا اور ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد شامی باشندے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔یہ بھی پڑھیں: [جنگ زدہ ملکوں میں 2010 سے اب تک بچوں پر حملوں میں 3گنا اضافہ][3

]شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے رواں برس مارچ میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ شام میں گزشتہ 9 برس کے دوران ایک لاکھ 16 ہزار شہریوں سمیت 3 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2011 میں شروع ہونی والی جنگ میں ہلاک ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا تھا کہ اس جنگ میں 22 ہزار بچے اور 13 ہزار خواتین بھی جاں بحق ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کم از کم 57 ہزار باغی جبکہ اسی طرح کردوں کی زیر قیادت شامی ڈیموکریٹک فورسز کے 13 ہزار 624 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔داعش کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ان کے حامی ہلاک جنگجوؤں کی تعداد 67 ہزار 296 ہے۔

ایک بار نہیں 10مرتبہ بلانے پر بھی نیب جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب - ایکسپریس اردو کشمیر پر مؤقف کی وجہ سے بھارت سے تعلقات متاثر ہونا کوئی بڑی قیمت نہیں، مہاتیر محمد - ایکسپریس اردو وزیر اعظم عمران خان کا شجرکاری مہم میں شریک عوام سے اظہار تشکر

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ یہ تنازع 'دوسری جنگ عظیم کے بعد انسانوں کے لیے بدترین تباہی ہے'۔ مزید پڑھ: DawnNews »

کورونا سے نمٹنے کے حکومتی اقداماتعدالت نے تحقیقات کااعلان کردیاپیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس میں وزیراعظم ایڈوارڈ پلیپ کے استعفیٰ دینے کے چند گھنٹے بعد ہی عدالت نے ان کے خلاف انکوائری کھول دی۔  برطانوی نشریاتی

کراچی: کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئیکراچی: شہر قائد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا سے ہونے والے اموات کی تعداد ایک ہزار 220 تک

کورونا سے صحت مند مریضوں کی تعداد زیر علاج مریضوں سے بڑھ گئی | Abb Takk News

افغان فوج کی غلطی سے اپنے ہی شہریوں پر گولہ باری سے 23 لوگ مارے گئےکابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان فوج نے غلطی سے اپنے شہریوں پر ہی گولہ باری کر دی جس سے 23لوگ لقمہ اجل بن گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ افغانستان کے

سندھ میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے: بلاول بھٹو

سندھ میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے: بلاول بھٹو