شادی سے ایک روز قبل نوجوان کے قتل کا معمہ حل، منگیتر ملوث نکلی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

شادی سے ایک روز قبل نوجوان کے قتل کا معمہ حل، منگیتر ملوث نکلی

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

پولیس نے شادی سے ایک روز قبل نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے منگیتر کو گرفتار کرلیا جس نے آشنا کے ذریعے یہ قتل کرایا، ملزمہ نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق چند روز قبل مقتول فرحان ولد ضیاء الدین کو اپنی شادی سے صرف ایک روز قبل ہی نامعلوم ملزمان نے نہایت بیدردی کے ساتھ فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جبکہ فائرنگ سے اس کا خالہ زاد سفیان ولد عرفان بھی شدید زخمی ہوا تھا جس پر تھانہ پشتخرہ پولیس نے مدعی سفیان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تھی۔

ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے قتل کے اندوہناک واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ محمد اشفاق کی سربراہی میں اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر اور ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ عبد اللہ جلال پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ اس دوران خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کے ساتھ ساتھ مقتول کے عزیز و اقارب کو بھی شامل تفتیش کیا جبکہ شک گزرنے پر لیڈی پولیس کے ذریعے مقتول کی منگیتر سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا۔

تفتیش کے دوران ملزمہ مسماۃ دختر قمر گل نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے منگیتر فرحان کو مبینہ آشنا بلال ولد ظریف کے ذریعے قتل کروانے کا اعتراف کر لیا جس پر ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمہ کی نشاندہی پر شریک ملزم بلال کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذاہب کے احترام کے عزم کا اظہاروزیراعظم کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذاہب کے احترام کے عزم کا اظہار PMImranKhan ImranKhanPTI Meeting Buddism Interfaith Harmony
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کراچی: 96 قتل کے الزام میں ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

اسپتال میں دوران لیکچر سابق جرمن صدر وائیسیکر کے بیٹے کا قتلاسپتال میں دوران لیکچر سابق جرمن صدر وائیسیکر کے بیٹے کا قتل FormerGermanPresident Stabbed Killed Berlin Hospital RichardVonWeizsacker Lecture
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

حکومت پنجاب کا سموگ کے باعث کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان - ایکسپریس اردوچھٹی کا اعلان فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور کے لئے کیا گیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ایران کے ساتھ کشیدگی کے جلومیں امریکی بحری بیڑے کا آبنائے ہرمز سے سفرایران کے ساتھ کشیدگی کے جلومیں امریکی بحری بیڑے کا آبنائے ہرمز سے سفر Iran USNavyFleet Travels Pentagon USMilitary
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ٹرمپ کا مواخذے کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا عندیہٹرمپ کا مواخذے کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا عندیہ America USPresident TrumpImpeachmentHearings InvestigationCommittee POTUS realDonaldTrump WhiteHouse
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »