سی پیک کی رفتار سست ہونے کا تاثر درست نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 75 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی رفتار سست ہونے کا تاثر درست نہیں، کورونا کے باوجود کام جاری ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ

دنیا بھر مین کشمیریون نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا، بھارت سات دہائیوں سے کشمیر میں انسانیت پرمظالم ڈھا رہا ہے، اور عالمی قوانین کو توڑ رہا ہے، دنیا کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہے، بھارتی فورسز کے مظالم دنیا کی آنکھوں سے اوجھل نہیں، بھارتی سوچ اور اقدام خطے کے امن کیلئے خطرناک ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے حالات نہیں، بھارت کو اس حوالے سے حالات سازگار حالات پیدا کرنا ہوں گے، پاکستان نے بھارت سے امن کی بہت کوششیں کیں لیکن بدقسمتی سے بھارت نے دوستی اور بات چیت کا مثبت جواب نہیں دیا، بھارت کو واہگہ کے ذریعے افغانستان میں گندم بھیجنے کی اجازت دی، لیکن اس نے ابھی تک نہ تاریخ کا بتایا نہ ہی ٹرکوں کی تفصیلات دیں، بھارت اس حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کر...

انہوں نے کہا کہ جعلی معلومات پر بھارت دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے، بھارت پاکستانیوں کے یوٹیوب چینلز کو جعلی قرار دے کر بلاک کرا رہا ہے، اور اظہار رائے پر پابندی لگا رہا ہے، کشمیر پریس کلب کی بندش صحافیوں کی گرفتاری اس کی واضح مثال ہے، بھارت پاکستان پر الزامات عائد کرتا ہے اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے ٹارگٹ کرتا ہے، لیکن اب خود عالمی اداروں نے جھوٹے پروپیگنڈے پراسے بے نقاب کردیا۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ سی پیک کی رفتار سست ہونے کا تاثر درست نہیں، کورونا کے باوجود سی پیک پر کام جاری ہے، سی پیک اہم منصوبہ ہے دورے کے دوران اسکی پیشت رفت کا جائزہ ہوگا۔ وزیر اعظم بیجنگ ونٹر اولپمنکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے، اور وزیر اعظم اعلی چینی قیادت سے ملاقات کریں گے، ان کے دورہ چین کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا کونسل کا اجلاس 22 اور 23مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، وزیر خارجہ کی او آئی سی سیکرٹری جنرل سے فون پر بات ہوئی ہے، افغانستان پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اور کشمیر کی صورتحال پر بات گقتگو ہوئی، پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی حوثی باغیوں کے مزید حملوں کو مذمت کرتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

این سی او سی کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہتفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پی سی بی سے ناراض عبدالرزاق کو بنگلہ دیشی بولنگ کوچ بننے کی پیشکشسابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرزاق سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے رابطہ کیا ہے اور انہیں بطور بولنگ کوچ کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات جانیے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ڈبہ پیک موبائل پرانا نکلا، شہری عدالت پہنچ گیا -کسی بھی مشینری یا ٹیکنکل آلات کی خریداری میں دھوکہ دہی اکثر دیکھنے میں آتی ہے جس کا خمیازہ بعد میں خریدار کو ہی بگھتنا پڑتا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

یہاں’پیک اپ’ہورہا ہے:صنف آہن کےسیٹ سےدلچسپ ویڈیووائرلسائرہ یوسف مسکراتےہوئے تو دناننیرغمزدہ دکھائی دے رہی ہیں، کبریٰ اور رمشاخان گیس سلینڈرپرہاتھ سینکتے ہمیں مصروف SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

ایف 35 سی طیارہ: بحیرہ جنوبی چین میں گرنے والے امریکی لڑاکا جہاز کو نکالنے کی دوڑ میں چین کی دلچسپی کیا؟ - BBC News اردویہ لڑاکا طیارہ امریکی نیوی کا جدید ترین طیارہ ہے اور اس میں خفیہ آلات نصب ہیں، جو ظاہر ہے امریکہ نہیں چاہتا کہ کسی اور کے ہاتھ لگیں لیکن کیوںکہ یہ طیارہ بین الاقوامی پانیوں میں گرا ہے اس لیے تکنیکی اعتبار سے اسے حاصل کرنے کی دوڑ قواعد کے مطابق ہے۔ Is Jet ka information le ge Reverse engineering تماشا کرنے والوں کو خبر دی جا چکی ہے کہ پردہ کب گرے گا کب تماشا ختم ہوگا
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ہندوستانی یوم جمہوریہ مہذب دنیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی منہ پر طمانچہ ہے , جے کے سی او جدہجدہ (محمد اکرم اسد) جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز (جے کے سی او) کے عہدیداران نے ہندوستانی یوم جمہوریہ کے موقع پر کہا ہے  کہ 26 جنوری کو ہندوستان کی نام
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »