سینیٹ اجلاس: اپوزیشن کا مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر موثر انداز میں اٹھانے کا مطالبہ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 27 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے معاملہ عالمی سطح پر موثر انداز میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیر کشمیر امور کی عدم حاضری پر اپوزیشن کا ایوان میں شدید احتجاج، احتجاج کے باعث ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں اپوزیشن نے وزرا کی عدم حاضری پر احتجاج کیا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، وزیر خارجہ کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔ پچاس ارکان پر مشتمل کابینہ ہے، باقی وزرا کہاں ہیں؟ ہر بات کا جواب وزیر پارلیمانی امور نہیں دے سکتے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کانگریس کے پچاس اراکین نے صدر ٹرمپ کو کشمیر کے حوالے سے خط لکھا ہے جبکہ پاکستان میں وزرا بحث کے لیے ایوان بالا میں ہی موجود نہیں ہیں۔ سیںیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وزرا کو کچھ نہ کہیں، وہ مشیر خزانہ کے گھر سے 17 روپے کلو والے ٹماٹر لینے گئے ہوئے ہیں۔ قائد حزب اختلاف راجا ظفر الحق نے کہا کہ وزرا کی عدم موجودگی میں یہاں بیٹھے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں، غیر سنجیدہ رویہ اور شور مچانا مسئلہ کشمیر کے ساتھ زیادتی ہے۔ وزرا کی عدم حاضری اور اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں گھروں میں قبریں کھود کر بچوں کودفنایاجارہا، حافظ حمد اللہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے رہنماحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ کرتار پور پر
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

فواد چوہدری کا اپوزیشن سے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مطالبہاسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا یہ مناسب رویہ نہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

احمد شہزاد کا ٹی 20 ٹیم میں دوبارہ موقع ملنے پر پرفارم نہ کرنے کا اعترافاحمد شہزاد دوبارہ کم بیک کے لیے پرامید تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ، فصلیں تباہ ہونے کا خطرہکاشتکاروں نے سندھ حکومت سے مدد مانگ لی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates سندھ حکومت سے مدد ہاہاہاہا کیا فرعون کے عذابوں نے اھالیان پاکستان کو بھی جھکڑ لیا ہے ؟ کبھی مچھروں کے کبھی ٹڈی دل کے حملے کبھی بیماریوں کے کبھی آوارہ کتوں کے حملے ؟ زمانے کا موسی و عیسی کون ہے؟
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

چین کا ہانگ کانگ میں سخت سیکیورٹی قوانین لانے کا مطالبہ - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

وزیراعظم کا سٹیزن پورٹل پر شکایات کے حل میں تاخیر کا نوٹس - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »