سندھ حکومت کا کاروباری اوقات میں اضافے کا اعلان - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت کسی بھی علاقے میں سرگرمیوں کو مکمل محدود کرسکتی ہے، نوٹی فکیشن

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع جب کہ کاروباری اوقات میں اضافہ کردیا اب سندھ میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کاروباری سرگر میوں کی اجازت ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن توسیع کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیوں کا اطلاق 30 جون تک ہوگا، اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے شادی ہالز، ریسٹورینٹس اسپورٹس کلبس بند رہیں گے، سنیما، تھیٹر، بیوٹی پارلرز، جلسے جلوس اور دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی تاہم محکمہ داخلہ نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار بھی جاری کیے ہیں، جس کے تحت اب صوبے میں کاروباری سرگرمیاں صبح 6 بجے سے شام بجے کے بجائے شام 7 بجے تک جاری رہیں گی جب کہ یہ اجازت پیر سے جمعہ تک ہی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت کسی بھی علاقے میں سرگرمیوں کو مکمل محدود کرسکے گی، کورونا کیسز میں اضافے پر ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا جاسکے گا، گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز سے قبل ٹرانسپورٹرز ایس اوپیز پر عمل کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ اجلاس کریں گے، پبلک ٹرانسپورٹ سروس کو بحال کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر ٹرانسپورٹ کے زیر صدارت اجلاس میں ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت کا آج سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلانحکومت کا آج سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان Read News MoIB_Official pid_gov PetrolPrice
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کے پی کے حکومت کا کورونا وائرس ایمرجنسی میں توسیع کا اعلان - ایکسپریس اردوایمرجنسی توسیع ڈی جی ہیلتھ سروسز اور ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر کی گئی، اعلامیہ آج وزیراعظم کی کرونا وائرس پر تقریر سن کر میں نے اپنی قبر کا آرڈر دے دیا 😢😢
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریلکسی انجانی سی بندش نے جکڑ کر رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے مختلف کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ فی الحال صدقہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان،100 انڈیکس میں 131 پوائنٹس کا اضافہاسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان،100 انڈیکس میں 131 پوائنٹس کا اضافہ Pakistan StockExchange KSE100 Index Increase FinMinistryPak a_hafeezshaikh pid_gov
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان کا کورونا صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

سیاہ فام کا قتل، امریکا میں اسی نوعیت کا ایک اور واقعہسیاہ فام کا قتل، امریکا میں اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »