کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں میں نفسیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں جس سے نمٹنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کر دی۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث لوگوں میں دماغی امراض جنم لے رہے ہیں۔ ہیلپ لائن کے ذریعے اضطراب، افسردگی اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار لوگوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال کراچی کے نفسیاتی وارڈ کے لیے ہیلپ لائن 642_117_111_021 پررابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ اس نمبر 642_117_111پر 022 کوڈ کے ساتھ سرکاواجی جہانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری حیدرآباد سے رابطہ...
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مذکورہ بالا نمبرز پر صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک ماہرینِ نفسیات عوام کی مدد اور رہنمائی کے لیے حاضر رہیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کریم خواجہ کے ہیلپ لائن کے انعقاد کی کاوش کو سراہا۔
Cc: BBhuttoZardari BakhtawarBZ SyedaShehlaRaza AAliZardari
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »