سمارٹ لاک ڈاؤن کے زبردست اثرات، صحتمند افراد کی تعداد مریضوں سے زیادہ ہو گئی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک میں صحت مند افراد کی تعداد کورونا وائرس کے مریضوں سے بھی زیادہ ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11471 افراد نے وباء کو شکست دیدی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو آیا تھا اور اب اس وبا کو ساڑھے 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم ابتدا میں اس کے پھیلاؤ میں کمی رہی،ایک موقع پر صورتحال تشویشناک ہوئی تاہم اب حوصلہ افزاء خبریں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد کی بات کی جائے تو اب تک 4 ہزار 619 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 2 لاکھ 25 ہزار 283 افراد میں کورونا ہوا جن میں سے ایک لاکھ 25 ہزار 94 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔صوبوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو اس وقت سندھ میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، سندھ میں 90 ہزار 721 افراد مہلک وباء کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اس وقت 38354 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 5090 افراد صحت یاب ہو چکےہیں جبکہ 1459 افراد چل بسے...

خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو کیسز کی تعداد 27506 ہے، 10984 ایکٹو کیسز ہیں، 15520 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، 1002 افراد وباء سے لڑتے لڑتے چل بسے ہیں۔ گلگت بلتستان کی بات کی جائے تو 1536 افراد میں کنفرم مریض ہیں، ان میں سے 1185 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 323 ایکٹو کیسز ہیں۔ 28 افراد زندگی ہار چکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کمشنر کراچی نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کر دئیے
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

چین کے ساتھ کشیدگی کے دوران نریندر مودی کے لیہ دورے کے کیا معنی ہے؟چین اور انڈیا کی فوجوں کے درمیان 15 اور 16 جون کی درمیان شب دست بدست لڑائی میں 20 انڈین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ کے علاقہ لیہ کا اچانک دورہ کیا۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

کراچی میں غربی اور جنوبی کے بعد ضلع شرقی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں: وزیراعظم عمران خانملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان Read News PMImranKhan NCOC ImranKhanPTI PTIofficial SmartLockDown
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 35 افراد گرفتار
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

چین کی ہانگ کانگ کے باشندوں کو شہریت کی پیشکش کے برطانیہ کے فیصلے کی مذمتچین کی ہانگ کانگ کے باشندوں کو شہریت کی پیشکش کے برطانیہ کے فیصلے کی مذمت China HongKongProtests
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »