سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے ہمعصر اداکاروں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو پرانے خیالات کا انسان قرار دیدیا۔
اپنے ریئلٹی شو بگ باس کی آن لائن اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم پر لانچنگ کی تقریب میں اداکار ہ جیا شنکر نے اسٹیج پر آکر اداکار سلمان خان کو اولڈ اسکول (پرانے خیالات) کا انسان قرار دیا۔ اداکارہ کی جانب سے خود کو پرانے خیالات کا انسان قرار دیے جانے پر مصنوعی غصے کا اظہار کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ وہ پرانے خیالات کے بلکل بھی نہیں ہیں۔
اس کے بعد انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میں پرانے خیالات کا نہیں ہوں لیکن عامر خان اور شاہ رخ خان پرانے خیالات کے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکار سلمان خان، عامر خان کے ساتھ فلم مشہور مزاحیہ فلم انداز اپنا اپنا جبکہ شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم کرن اور ارجن سمیت دیگر کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں، حال ہی میں دونوں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: Roznama_Express - 🏆 12. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »