سعودی عرب میں تراویح اور قیام اللیل کو عشا کے ساتھ ادا کرنے کی ہدایت - ایکسپریس اردو

  • 📰 Roznama_Express
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے:

سعودی عرب میں رمضان کے آخری عشرے کے لیے جاری ایس او پیز میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مساجد میں تراویح اور قیام اللیل کو عشا کے ساتھ نصف گھنٹے میں ادا کی جائے۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ملک بھر کی تمام مساجد کے آئمہ کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر نماز تراویح اور قیام اللیل کی نمازوں کو عشا کی نماز کے ساتھ ہی ادا کریں اور قیام اللیل 30 منٹ سے زیادہ کی نہیں ہونی چاہیئے۔ سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے مساجد کے آئمہ کے لیے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں رات کی عبادت کو مختصر کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کو کہا گیا ہے اور شہریوں سے بھی استدعا کی گئی ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماہ صیام کے بقیہ دنوں میں مساجد میں اجتماعی عبادات کو مختصر رکھیں۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ میں پہلے ہی اعتکاف کی اجازت نہیں دی گئی ہے جب کہ اجتماعی سحر و افطار پر بھی پابندی ہے۔ مسجد الحرام کو روزانہ 10 مرتبہ جراثیم کش ادویات اور پانی سے دھونے کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 12. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔