سستی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا خواب

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 76 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

آج کا اداریہ:سستی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا خواب

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جاری اصلاحات کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کیے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کے عمل کی جلد تکمیل یقینی بناتے ہوئے عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے سلسلے میں اصلاحات یقیناً خوش آئند اور دور رس نتائج کی حامل ہوں گی۔ اگرچہ ان اصلاحات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں پھر بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے نتیجے میں عوام کو کچھ...

بتایا گیا ہے کہ توانائی کے حوالے سے ہونے والے مذکورہ اجلاس میں معاشیات اور توانائی کے شعبوں میں تحقیق کے عمل سے وابستہ بین الاقوامی ماہرین لندن سکول آف اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر رابن برجس اور شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل گرین سٹون بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ ان کی شرکت غماز ہے کہ حکومت اصلاحات کے عمل میں دوسرے ممالک کے تجربات اور تجزیوں سے بھی استفادہ کر رہی ہے‘ جو حوصلہ افزا ہے؛ تاہم اس حقیقت سے مقامی یا غیر ملکی ماہرین بھی انکار نہیں کریں گے کہ سب سے زیادہ ماحول دوست اور سستی بجلی...

ان ڈیموں کی تکمیل نہ صرف آب پاشی کیلئے وافر پانی مہیا کرنے کا سبب بنے گی بلکہ خاصی سستی بجلی بھی میسر آئے گی۔ لیکن محض سستی بجلی پیدا کر لینا ہی کافی نہ ہو گا‘ حکومت اگر عوام کو واقعی ریلیف دینا چاہتی ہے تو اسے بجلی کے استعمال پر لگنے والے متعدد ٹیکسوں کی شرح کو بھی کم کرنا ہو گا۔ کسی صارف کو چھ سو روپے کی بجلی استعمال کرکے ہزار روپے بل دینا پڑے تو یہ یوٹیلٹی اس کے لیے سستی نہیں رہتی۔ پھر ہمارے ہاں بجلی بے تحاشا چوری ہوتی ہے‘ کہیں کنڈے لگا کر اور کہیں بجلی کی ترسیل کے ذمہ دار اداروں کے...

لائن لاسز دوسرے ممالک میں بھی ہوتے ہیں‘ لیکن ہمارے ہاں اس کی شرح بہت بلند ہے‘ تمام ہمسایہ ممالک سے بھی زیادہ۔ ان لاسز پر قابو پائے بنا بجلی سستی کرنے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ ایک اور معاملہ بھی بجلی کے نرخوں پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے اور سرکلر ڈیٹ بڑھانے کا باعث بنتا ہے‘ مختلف اداروں‘ محکموں اور طاقت ور افراد کا بجلی تو جی بھر کے استعمال کرنا‘ لیکن بل کبھی نہ بھرنا۔ ان کے ذمے آج بھی لاکھوں بلکہ کروڑوں کے بل واجب الادا ہیں۔ ان بلوں کی وصولی یقینی بنائے بنا بجلی سستی کرنا ممکن نہ ہو گا۔...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے: وزیراعظم
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

وزیراعظم کا عوام کو بلاتعطل سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق اہم بیاناسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کےلیے اصلاحاتی عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کو سستی، بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے: وزیراعظم
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی فراہمی کے بارےحکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟وزیراعظم عمران خان نے اعلان کردیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ حکومت عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

عوام کو سستی، بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،وزیر اعظم - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے، وزیراعظم - ایکسپریس اردوعوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے، وزیراعظم -
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »