سری لنکن ٹیم کو پاکستان کے دورے کی اجازت مل گئی

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 79 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ PAKvSL

سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی سری لنکا کی حکومت سے رابطہ کر کے اس بات کی دوبارہ یقین دہانی کرائی تھی کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں وہی سکیورٹی فراہم کی جائے گی جو دورے میں کسی بھی سربراہ مملکت کو دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم کے اس دورے پر اس وقت خطرے کے بادل منڈلانے لگے تھے جب سری لنکن وزیراعظم آفس سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ایک وارننگ موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اس دورے میں ممکنہ دہشت گردی کا سامنا ہے۔ یہ وارننگ سری لنکن وزارت دفاع کو ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر جاری کی گئی تھی جس کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کی جانب سے اس دورے کی باقاعدہ اجازت کا منتظر تھا۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے دس کھلاڑیوں نے پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لاہیرو تھری مانے کو ون ڈے اور داسن شناکا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا تھا۔سری لنکن کوچ رمیش راٹناکے، ٹیم کے نئے کپتان لاہیرو تھری مانے سے بات کرتے ہوئے۔ تھری مانے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے سے انکار کرنے پر تشارا پریرا اور وکٹ کیپر ڈک ویلا کو کیربیئن لیگ کھیلنے سے بھی روک دیا تھا۔تینوں ون ڈے انٹرنیشنل کراچی میں 27، 29 ستمبر اور دو اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور 5، 7 اور 9 اکتوبر کو ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کرے گا۔اس سے قبل اس نے اکتوبر 2017 میں لاہور میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ یہ سری لنکن کرکٹ ٹیم ہی ہے جس پر مارچ 2009 میں لاہور میں شدت پسند حملہ ہوا تھا جس میں چھ پولیس والے اور دو شہری ہلاک ہوگئے تھے اور سری لنکن کرکٹر تھلن سماراویرا بھی زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ منقطع ہوگیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس لانے کی کوششوں کے نتیجے میں ورلڈ الیون، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں پچھلے دو برسوں کے دوران پاکستان آچکی ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے بھی متعدد میچز پاکستان میں ہوچکے ہیں جن میں تین...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

That's nice that's the real big decision for the whole nation to just enjoy cricket here in Pakistan.

or ye hai wo Prove jiss se Paper leak kar ka bahir se ans Bej diye gaye te or balochisatn hukumat khamosh haii Ye nai safi hai students k sat wo bht zyada mehnat kar k ate hai medical test k lye lekin yahan Ameer logo k bache mobile k zarye paper kar rahy haii

balochistan k students k sat na insafi hui haii Test k doran ameer logo k bache mobile papaer leak kia or mobile k zar ye paper dia ye nainsafi haii Kia ghareeb k bacho konparhne ka haq nai Kia ghareb k bache insan hai Unsy parhne ka haq q chena jaraha hai

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سری لنکن بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی - ایکسپریس اردوشیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان آئے گی۔
ذریعہ: Roznama_Express - 🏆 12. / 53 مزید پڑھ »

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کے ویزوں کے لئے پی سی بی سے رابطہسری لنکن کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کے ویزوں کے لئے پی سی بی سے رابطہ SriLankanCricketBoard TheRealPCB Players Visas CricketComesHome
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سری لنکا کے دورہ پاکستان پر خدشات کے بادل چھٹنے لگے
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

2 برس قبل پاکستان ٹور؛ سری لنکن کرکٹرز بدستور ’’بونس‘‘ سے محروم - ایکسپریس اردو2 برس قبل پاکستان ٹور؛ سری لنکن کرکٹرز بدستور ’’بونس‘‘ سے محروم -
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

”سری لنکن کھلاڑیوں پر بھارت کا دباﺅ ہے“ شاہد آفریدی نے حقیقت بیان کر دیلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سری لنکا کی وزارت دفاع نے ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل دیدیا: سری لنکن میڈیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کی وزارت دفاع نے ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »