سرخیاں‘ متن‘ جواد شیخ اور اوکاڑہ سے علی صابر رضوی

Read surkhya ,matan javad shaikh or okara sy ali sabir rizvi Column by Zafar Iqbal that is originally published on, Tuesday 07 2021 in Roznama Dunya Newspaper

Roznamadunya, Dunyacolumns

07/12/2021 9:38:00 AM

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ’’ضمنی الیکشن پیپلزپارٹی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ہے‘‘ اور امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح کے ٹرننگ پوائنٹس آتے رہیں گے پڑھیئے ظفر اقبال کا مکمل کالم: RoznamaDunya DunyaColumns

Read surkhya ,matan javad shaikh or okara sy ali sabir rizvi Column by Zafar Iqbal that is originally published on, Tuesday 07 2021 in Roznama Dunya Newspaper

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ''ضمنی الیکشن پیپلزپارٹی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ہے‘‘ اور امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح کے ٹرننگ پوائنٹس آتے رہیں گے جن سے ہمارا نقصان تو ہوگا کیونکہ ہماری سیاست میں صرف ٹرننگ پوائنٹس ہی باقی رہ جائیں گے جبکہ اس سلسلے کا بہت بڑا ٹرننگ پوائنٹ ایک ایسا فیصلہ تھا جو ہماری مالی حالت میں بڑاشگاف ڈال گیا ہے جبکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے ہم نے پہلے ہی کہہ رکھا تھا کہ یہ ہمارے لیے زندگی اور موت کا سوال ہے اور اگر یہ ٹرننگ پوائنٹ نہ آتا تو شاید معاملہ زیادہ خراب ہو جاتا۔ آپ اگلے روز راجہ پرویز اشرف کو فون کر رہے تھے۔

قانون ہاتھ میں لینے سے معاشرہجنگل بن جائے گا: حسان خاورترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ''قانون ہاتھ میں لینے سے معاشرہ جنگل بن جائے گا‘‘ جس کا اور کچھ فائدہ ہو نہ ہو‘ یہ ایک فائدہ ضرور ہو گا کہ اس جنگل میں موجود سارے جانور بآسانی اور مفت دیکھے جا سکیں گے اور چڑیا گھر جانے اور اس کی ٹکٹ خریدنے کا تردد نہیں کرنا پڑے گا جو اس زمانۂ مہنگائی میں خوشگوار ہوا کے جھونکے سے کم نہیں۔ عوام جانوروں کی شکلیں دیکھنے کیلئے ترس گئے ہیں جبکہ جنگل میں ان کے ساتھ رہنے کا موقع بھی ملے گا تاکہ انسانوں میں بھی ایسی خصوصیات پیدا ہو سکیںکہ وہ جنگل سے بھی بے نیاز ہو جائیں۔ اگرچہ ہمارے ہاں انسانوں میں بعض ایسی خصوصیات پہلے ہی پائی جاتی ہیں۔ آپ اگلے روز ایک نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔

بلوچستان میں معاشی حالت ابتر، ہمارےاحتجاج پر حکومت گونگی بہری: سراج الحقامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ''بلوچستان میں معاشی حالت ابتر‘ ہمارے احتجاج پر حکومت گونگی بہری‘‘ جس کا ہمیں بے حد افسوس ہے کہ ایک اچھی بھلی حکومت ہمارے احتجاج کی وجہ سے گونگی بہری ہو گئی ہے اور اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ ہمارے احتجاج کا یہ نتیجہ نکلنا ہے تو ہم یہ کچھ کبھی نہ کرتے۔ بہرحال حکومت کو یہ معذوری دور کرنے کیلئے اپنے علاج معالجے کی طرف توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ عوام کی آواز سن سکے اور انہیں دندان شکن جواب دے سکے، اس کے علاوہ ہم خاص طور پر دعا بھی کریں گے کہ حکومت اپنی سابقہ اور اصلی حالت پر واپس آ جائے۔ اگرچہ وہ گونگی نہ سہی‘ کسی حد تک سماعت کے عارضے میں پہلے بھی مبتلا تھی کیونکہ عوام کی آواز سننے سے خاصی حد تک معذور تھی۔ آپ اگلے روز منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ headtopics.com

خانپور کا مشہور اور لذیذ ریڈ بلڈ مالٹا اور شکری مسمی باغات میں تیار

نوجوان نسل کی بہبود وزیراعظم کیتوجہ کا مرکز ہے : فرخ حبیبوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ''نوجوان نسل کی بہبود وزیراعظم کی توجہ کا مرکز ہے‘‘ جبکہ جوان اور بزرگ‘ اور خواتین و حضرات کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے تاکہ وہ خود اپنے پائوں پر کھڑے ہونا سیکھیں اور محتاجی کی زندگی ترک کر دیں؛ تاہم یہ نوجوان نسل جونہی جوان ہوتی جائے گی‘ اسے بھی اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کیلئے چھوڑ دیا جائے گا اور چونکہ حکومت خود اپنے پائوں پر کھڑی ہے اس لیے وہ نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جبکہ اس کی اس توفیق کی وجہ خود نوجوان ہیں اور امید ہے کہ یہ حکومت مزید بیس سال تک اسی طرح نوجوان رہے گی اور اسی طرح نوجوان نسل کی خدمت کرتی رہے گی۔ آپ اگلے روز فیصل آباد میں چناب زون زونل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں: نوازشریفسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ''عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں‘‘ اور جن کے ساتھ اظہارِ یگانگت کیلئے میں نے بھی ایک وقت روٹی کھانا شروع کردی ہے جس کیلئے صبح کو ڈٹ کر بلکہ مزید ڈٹ کر ناشتہ کرتا ہوں کیونکہ ڈٹ کر تو پہلے بھی کیاکرتا تھا اور چونکہ دوپہر کو کھانے کی ضرورت ہوتی ہے نہ بھوک‘ اسی لئے عوام کی خاطر میں دوپہر کے کھانے کی قربانی دیتا ہوں اور ساری کسر رات کے کھانے میں نکالتا ہوں؛ البتہ اس سے میرے معدے پر کافی اثر پڑا ہے لیکن میں چونکہ عوام کیلئے ہمیشہ سے قربانیاں دیتا آیا ہوں‘ اس لیے ایک مزید قربانی سہی‘ ہیں جی؟ آپ اگلے روز سرگودھا سے لیگی ایم این اے چودھری حامد حمید کے مرحوم والد کی برسی پر وڈیو لنک سے خطاب کر رہے تھے۔

اور‘ اب آخر میں کچھ شعر و شاعری:چلو‘ ہوتے کوئی دو چار یہاںشہر کا شہر ہے فنکار یہاںبرف سی جم گئی حیرانی پرحرف کو لگ گیا زنگار یہاںکوئی سوتا نہیں ڈر کے مارےکوئی ہوتا نہیں بیدار یہاںکس نے یہ گرد اڑائی ہوئی ہےکون ہے قافلہ سالار یہاںکیوں نکالی نہ گئی بات سے بات

'اپوزیشن تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے، انکے پاس کوئی تعمیری کام نہیں'

کھینچ کیوں لی گئی تلوار یہاںتم بھی ہو جائو گے اچھے جوادؔکون ہوتا نہیں بیمار یہاں(جواد شیخ)اپنی خوشی سے تیری رضا تک ہوں میں ہی میںیعنی حرم سے کرب و بلا تک ہوں میں ہی میںعفو و عطا سے عفو و عطا تک ہے تُو ہی تُوکارِ خطا سے کارِ خطا تک ہوں میں ہی میںجیسے کوئی شجر ہو کھنڈر میں اُگا ہوا headtopics.com

پرکھوں کے مقبروں سے وفا تک ہوں میں ہی میںدریا کو ابر کر دیا میری ہی دھوپ نےصرصر کی سرکشی سے صبا تک ہوں میں ہی میںمیری ہی خاک اڑتی ہے دونوں جہاں کے بیچارض و سما سے عرشِ علیٰ تک ہوں میں ہی میںیہ اشرفی ہے مہر شدہ دونوں سمت سےجودو سخا سے کذب و ریا تک ہوں میں ہی میں

کل رات آئنے نے بھی اعلان کردیاخلقِ خدا سے نورِ خدا تک ہوں میں ہی میں(علی صابر رضوی)شرمندہ بہت ہیں ظفرؔ اس عیبِ سخن پراور اس کے سوا کوئی ہنر بھی نہیں رکھتے

مزید پڑھ: Roznama DUNYA »

گلوکار امانت علی کے والد استاد نزاکت علی انتقال کر گئےلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی گلوکار امانت علی کے والد استاد نزاکت علی انتقال کرگئے۔گلوکار امانت علی نے انسٹاگرام سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ

نیلسن منڈیلا: امن اور مساوات کے عظیم پرچارک اور ہردل عزیز راہ نما -نیلسن منڈیلا نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تقریر کے اختتام پر اردو میں‌ 'خدا حافظ' کہا۔ jazakallah ARY .we should fellow his foot setps.

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذرڈھاکہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو فی الحال ہوٹل میں رہنے کی ہدایت پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی

لوکل باڈیز کے قانون میں ٹاؤنز کی تجویز اپوزیشن نے دی تھی، مراد علی شاہ -سید مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صحت کے شعبے لوکل باڈیز سے چل نہیں رہے اس لیے یہ دونوں محکمے سندھ حکومت چلائے گی۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر نئی عینک نصبوہاڑی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر نئی عینک نصب کردی گئی۔ اصل میں پاکستانی بابا کے مجسمے پر عینک اس لئے بھی نہیں رہنے دیتے کہ کہیں بابا جی ہمارے کرتوت نا دیکھ لیں SohaibMalikggggOkokok

تجسس اور سفر کے ساتھ میں بھیایک بھرپور ترکی ناشتے سے بہتر کچھ ہو سکتا ہے تو وہ بس ترکی ناشتہ ہی ہوگا۔ اندازہ کیجیے کہ وہ ناشتہ جو مجھ جیسے چٹورے کو نہاری، پائے وغیرہ کی یاد نہ آنے دے، پڑھیئے سعود عثمانی کا مکمل کالم: RoznamaDunya DunyaColumns