سانحہ سیالکوٹ کولمبو میں پریانتھاکماراکی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران بیوہ نے حکومت پاکستان سے بڑی اپیل کردی

22/01/2022 10:30:00 PM

سانحہ سیالکوٹ، کولمبو میں پریانتھاکماراکی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران بیوہ نے حکومت پاکستان سے بڑی اپیل کردی

سانحہ سیالکوٹ، کولمبو میں پریانتھاکماراکی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران بیوہ نے حکومت پاکستان سے بڑی اپیل کردی

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستان میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے پریانتھا کمار اکی یاد میں

ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقتول کی فیملی نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے 48سالہ مقتول پریانتھا کی بیوہ نیلوشی ڈیسانیاکا نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے شوہر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عمر فاروق برکی طرف سے منعقد کی گئی اس تقریب میں سری لنکا کے سپیکر پارلیمنٹ، وزراءاراکین اسمبلی اور مسلم و بدھ مت کے مذہبی رہنماﺅں سمیت کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں نیلوشی ڈیسانیاکا اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ شریک ہوئی اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد قاتلوں کو سزا دلوائیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے:فرخ حبیب نیلوشی کا کہنا تھا کہ ”میرے شوہر کے قاتلوں کو سزا دینے کا مقصد انتقام لینا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ کسی اور کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو۔میں تمام پاکستانیوں کی مشکور ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور اس تقریب کا انعقاد کرنے پر میں پاکستانی ہائی کمیشن کی بھی مشکور ہوں۔میں اپنی سپورٹ کرنے پر سری لنکن صدر، وزیراعظم، وزراءاور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق پریانتھا کمار کے قتل کا انسانیت سوز واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سیالکوٹ کی کاروباری کمیونٹی نے مقتول کی فیملی کی مالی مدد کے لیے 1لاکھ ڈالر کی رقم جمع کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اس امدادی رقم کے علاوہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی آئندہ 10سال کے لیے مقتول کی فیملی کو ماہانہ 2ہزار ڈالر تنخواہ دیتی رہے گی۔ پاک افغان سرحد ، باب دوستی پر پیدل آمد و رفت کا کنٹرول ایف آئی اے کے حوالے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے بتایا کہ ”سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے اکٹھی کی گئی رقم مقتول کی بیوہ تک پہنچا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے بھی مقتول کی فیملی کے لیے 54ہزار ڈالر کی رقم اکٹھی کی تھی۔ وہ بھی ان تک پہنچا دی گئی ہے۔ “ مزید :.متاثرہ لڑکی کے والد کونج پنہوار کی طرف سے اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی اس بربریت پر عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔ کونج پنہوار نے بتایا ہے کہ اس کے داماد نے اس کی بیٹی کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر دیا اور اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مل کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ عدالت کی طرف سے دلہن کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ملزمان کی طرف سے اس درندگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔.معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کا عدالت کی جانب سے میشا شفیع کے حق میں فیصلہ سنانے پرکہنا ہے کہ حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔ علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور ہائی کورٹ کے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس کرنے کی اجازت دینے پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’کچھ مجرم، اپنے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد، جھوٹی معلومات پھیلا کر خود ساختہ فتح کا جشن منا رہے ہیں‘۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جیسا کہ بتایا جارہا ہے‘۔ گلوکار نے لکھا کہ’اُنہوں نے اس کردار کشی پر کافی صبر کیا ہے لیکن جلد ہی حقائق واضح کردوں گا! ‘ علی ظفر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ’جب وہ ایسا کریں گے، ناقابل تردید حقائق اور شواہد کے ساتھ کریں گے‘۔ اُنہوں نے لکھا کہ ’وہ زیادہ تر اس معاملے پر خاموش رہے ہیں، تاکہ اِن کے پاس اپنا چہرہ لوگوں کو دِکھانے کی کچھ گنجائش باقی رہے لیکن اب لگتا ہے کہ یہ تمام لوگ اس لحاظ کے قابل نہیں ہیں‘۔ واضح رہے کہ علی ظفر کا ردِ عمل سامنے آنے سے پہلے میشا شفیع نے سوشل میڈیا پر اپنی جیت کی خوشی کا اظہار کیاتھا۔ گلوکارہ نے اس معاملے پر اپنا ساتھ دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ بھی اداکیا تھا۔ خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں میشا شفیع کی جانب سے دائر کی گئی عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم امتناعی پر سول نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ میشا شفیع کے حق میں دے دیا ہے۔ عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے 13 فروری 2020 کو حکم امتناعی جاری کیا تھا، جس کی وجہ سے میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کے خلاف 2019 میں ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے تحت دائر کیے گئے مقدمے کی کارروائی روک دی گئی تھی۔ انٹرٹینمنٹ سے مزید./ فائل فوٹو فیصل آباد میں پانچ ماہ پہلے ہونے والی ڈکیتی کے کیس میں خاتون سے شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کےمطابق ڈکیتی کا واقعہ پانچ ماہ پہلے پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے دوران تفتیش خاتون سے زیادتی کا بھی انکشاف کیا۔ پولیس کہنا ہےکہ 7رکنی ڈاکو گینگ مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، اس گینگ نے متاثرہ خاتون کے گھر ڈکیتی کی اور متاثرہ فیملی نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ دوسری جانب متاثرہ فیملی نے الزام عائد کیا ہےکہ ڈاکوؤں نےخاتون کو شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کو ڈکیتی اور زیادتی سے متعلق بتایا تھا لیکن پولیس نے میڈیکل کرایا اور نہ زیادتی کی دفعہ لگائی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ ملزمان نے مجھ پر تشدد کیا اور زیادتی کی، پولیس نےزیادتی کی دفعات شامل نہیں کی، پانچ ماہ سے دھکے کھارہے ہیں۔ مزید خبریں :.

مزید پڑھ:
Daily Pakistan »
Loading news...
Failed to load news.

سندھ کے شہر دادو میں دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتیدادو(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر دادو میں دلہن کو اس کے شوہر نے ہی دو بھائیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق

علی ظفر کا عدالت کے میشا شفیع کے حق میں فیصلے پر ردِعمل

ڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافڈکیتی کا واقعہ پانچ ماہ پہلے پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے دوران تفتیش خاتون سے زیادتی کا بھی انکشاف کیا: پولیس جیو نیوز نے وڈیو blur کرتے کرتے بھی شوھر کا چہرہ دکھا دیا کوئی صحافی اس نااھلی پر بھی بولے گا؟ یا مجھ مجھ کی ھمیشہ بہن رھے گی؟ realrazidada HamidMirPAK Matiullahjan919 MurtazaViews Xadeejournalist murtazasolangi najamsethi geopakistantv shazbkhanzdaGEO GeoNews

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئیلاہور:   ملک کے اکثر علاقوں میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا، بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج سے

بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کنگنا کی مشکلات میں مزید اضافہ - ایکسپریس اردواداکارہ کے بیانات سے سکھ برادری کی توہین ہوئی، کنگنا قرار واقعی سزا کی مستحق ہیں، درخواست گزار

قلات میں کار اور کوچ میں ٹکر ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق11:06 AM, 22 Jan, 2022, اہم خبریں, علاقائی, بلوچستان, قلات : بلوچستان کے ضلع قلات  کی تحصیل منگچر میں بدرنگ کے مقام پر کار اور کوچ میں خوفناک تصادم