زہرہ شاہد قتل کیس کے مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

زہرہ شاہد قتل کیس کے مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کیس میں مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل میں مجرموں کی اپیل کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرموں کی سزا میں کمی دستاویزات شواہد میں معمولی تضاد پر کی گئی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے 2 کارکنان کو سزائے موت سنائی تھی۔ پولیس کے مطابق مجرموں میں ایم کیو ایم کارکن زاہد عباس زیدی اور راشد عرف ٹیلر ماسٹر شامل ہیں۔ مجرموں نے 2013ء کے ضمنی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کو قتل کردیا تھا۔ مجرموں کو زہرہ شاہد کے ڈرائیور نے جج کے سامنے شناخت کرلیا تھا۔ مجرموں نے اعتراف کیا تھا کہ شہر میں خوف پھیلانے کے لیے الطاف حسین کی ہدایت پر زہرہ شاہد کو قتل کیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیر اعظم کے وژن کے تحت بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبریوزیر اعظم کے وژن کے تحت بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبری Read News PMImranKhan Vision Quetta Airport NewBordingBridge KPKUpdates
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وزیر اعظم کے وژن کے تحت بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبریکوئٹہ: خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے وژن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر مسافر طیاروں کیلئے دو جدید بورڈنگ برج نصب کیا گیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیر اعظم کے وژن کے تحت بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبریوزیر اعظم کے وژن کے تحت بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبری Balochistan Quetta PMImranKhan Vision PTIofficial PTIBaluchistan MoIB_Official pid_gov Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

حکومت نے پہلے سال میں غربت کے خاتمے کے متعددپروگرام شروع کئے:نعیم الحقحکومت نے پہلے سال میں غربت کے خاتمے کے متعددپروگرام شروع کئے:نعیم الحق Read News naeemul_haque PTIofficial MoIB_Official
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، ایران میں یو این کے دفتر کے سامنے احتجاجکشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، ایران میں یو این کے دفتر کے سامنے احتجاج Read News Kashmir OccupiedKashmir India Terrorism UN UN Iran Protest
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، ایران میں یو این کے دفتر کے سامنے احتجاجتہران: ایران میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »