اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ڈید لاک برقرار ہے، مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی، اآئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ روپے قدر میں مزید کمی کی جائے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں،
ذرائع کے مطابق 6 ارب ڈالر قرض بحالی کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ڈید لاک برقرار ہے، وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی، آئی ایم ایف نے تاحال پاکستان کو مذاکرات میں قرض قسط کی منظوری کا اشارہ نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ڈومور کا مطالبہ ہے، آئی ایم ایف روپے قدر میں مزید کمی اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے اقدامات چاہتا ہے، 1 ارب ڈالر کی قسط کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کی باقی تمام شرائط ماننے کیلئے تیار ہے، نجکاری پروگرام میں تیزی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا لیکن گورنر سٹیٹ بنک، سیکرٹری خزانہ تاحال آئی ایم ایف کو نہیں منا سکے۔
ترجمان مشیر خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے، جیسے ہی مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوں گے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
Pakistan is now being handled by IMF.
اللہ کو مانے
Fake news, Sarmaeyadaar Dollar aur Gold khareed kr store kr rahay hain, ya Dollar Dubai aur Turkey shift hoo rahay hain, iss waqat sab se zeyaada property in 2 countries mein Pakistani khareed rahay hain... Iss liye Dollar mehnga hoo raha hay, Afghanistan koi nahi jaa raha.
Han dollar 200 ka kr do
Ek bari 1000 ka ker do imf bhi kush ir Baqar begirat bhi kush
آئ ایم ایف وہ پھندا ہے جس کا اختتام موت کی صورت ہے اور وہ بھی خود کشی والی حرام موت
جو حکم سرکار کا.
Rupee ko khatam he kia ja ae?
روپیہ ختم ھی کردیں
Allah hamre logon ko hidayat or geerat de !
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »