Vladimirputin, Russia

روسی عوام کا ولادی میر پیوٹن کے حق میں فیصلہ، 2036 تک صدر رہ سکیں گے - World - Dawn News

02/07/2020 6:54:00 PM

30 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے سامنے آنے والے نتیجے کے مطابق 74 فیصد ووٹرز نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیا، الیکشن کمیشن VladimirPutin Russia world DawnNews

ولادی میر پیوٹن نے ان کی صدارت کو قانونی حیثیت دینے کے لیے عوام کی منظوری کو ضروری قرار دیا تھا — فائل فوٹو / اے پیروس کے عوام نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دے دیا جس کے نتیجے میں صدر ولادی مری پیوٹن کی اپنے دور صدارت کو 2036 تک توسیع دینے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں بڑی خبر ، یورو 5 پٹرول کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا دریائےجہلم کےکنارےگرنےوالے کشمیر آبشارکےمناظر

ڈان اخبار کیرپورٹکے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' نے روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے حوالے سے کہا کہ چھ روز تک جاری ووٹنگ کے بعد 30 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے سامنے آنے والے نتیجے کے مطابق 74 فیصد ووٹرز نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیا۔آئینی ترامیم کے حق میں عوام کی طرف سے ووٹ دیے جانے سے متعلق شکوک کا اظہار کیا جارہا تھا اور ولادی میر پیوٹن کے ناقدین نے ان کے اس اعلان کو زندگی بھر کے لیے صدر رہنے کی چال قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:روسی صدر کی آئین میں ترامیم کی تجویز، وزیر اعظم اور کابینہ نے استعفیٰ دے دیاروسی پارلیمنٹ سے ان آئینی ترامیم کی کئی ہفتے قبل ہی منظوری دی جاچکی تھی اور نئے آئین کی نقول کتابوں کی دکانوں پر موجود تھیں۔تاہم ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ان کی صدارت کو قانونی حیثیت دینے کے لیے عوام کی منظوری ضروری ہے۔

ان آئینی ترامیم میں کم از کم پینشن کی ضمانت اور ہم جنس افراد کی شادی پر مکمل پابندی جیسے قدامت پسند اور عوامی اقدامات شامل ہیں۔تاہم ولادی میر پیوٹن نے ساتھ ہی دور صدارت کی حد میں بھی تبدیلی کردی جس کے بعد وہ 2024 میں اپنی چھ سالہ مدت ختم ہونے کے بعد مزید دو بار انتخاب میں حصہ لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:روس کے صدر پیوٹن نے چوتھی مرتبہ صدارت کا حلف اٹھا لیاکریملن کی حکومت نے ووٹنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام رکاوٹیں ختم کردی تھیں اور ووٹنگ کے آخری روز عام تعطیل کا اعلان کیا گیا اور ووٹرز کو اپارٹمنٹس اور گاڑیوں سمیت دیگر انعامات کی پیشکش کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں ولادی میر پیوٹن کی جانب سے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے آئینی میں ترامیم کی تجویز کے بعد ملک کے وزیر اعظم دمِتری میدویدیف اور ان کی کابینہ نے استعفیٰ دے دیا جو صدر نے منظور کر لیا گیا تھا۔ مزید پڑھ: DawnNews »

کراچی:کورنگی کازوےڈوب گیا

شہری مشکلات کا...;

بھارتی سرکار کا نیا وار عوام ٹیکنالوجی سے ہی محرومچین اور بھارت کے سرحدی فوجی دستوں کے درمیان چند روز قبل وادی گلوان میں ہونے والی جسمانی جھڑپ اور ہاتھا پائی میں ایک جانب جہاں بھارت کو اپنے کئی فوجیوں کی

روسی جوڑے نے گھر میں اہرام مصر بنالیا، دیکھنے والے حیرانماسکو : اہرام مصر گھومنے کے شوقین روسی جوڑے نے اپنے گھر میں ہی اہرام مصر کا چھوٹا ماڈل تیار کرلیا۔

روسی جوڑے نے گھر میں اہرام مصر بنالیااہرام مصر گھومنے کے شوقین روسی جوڑے نے اپنے گھر میں ہی اہرام مصر کا چھوٹا ماڈل تیار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں موجود ہزاروں سال

خوش قسمت وزیراعظم، بدقسمت عوامعمران خان بڑے خوش قسمت ہیں۔ 2018کے انتخابات میں اُنہیں سادہ اکثریت بھی نہ مل سکی لیکن وہ بڑی آسانی سے وزیراعظم بن گئے۔ آج بھی قومی اسمبلی میں ایک مضبوط اپوزیشن موجود ہے لیکن عمران خان کو اہم . . کالم: حامد میر (HamidMirPAK) تحریر: DailyJang

عوام میں کورونا سے مزاحمت اس سے دُگنی ہے جتنی سمجھی جارہی تھی، تحقیقتحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر اپنے جسم میں امیونٹی (مزاحمت) پیدا کر لینے والے ایک تہائی افراد کورونا کا شکار نہیں ہوں گے۔

تونس: قبرستان میں شادی کی تقریب پر عوام مشتعلسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تونس میں کچھ لوگ ایک قبرستان میں جمع ہیں اور شادی کی تقریب جاری ہے ویڈیو لنک: DailyJang