رام مندر کا سنگِ بنیاد: ’سب کو ساتھ لے کر چلیں گے تو ملک آگے بڑھے گا‘ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 101 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 44%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مودی کی تقریر کا لب ولہجہ مصالحتی اور تقریر کا پیرایہ مثبت تھا۔ انھوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس ملک کے سبھی باشندوں نے عدالت کے تاریخی فیصلے کو کسی کے جذبات مجروح کیے بغیر تسلیم کیا تھا اور وہی جذبہ آج یہاں دکھائی دے رہا ہے۔‘

انڈین وزیراعظم کی ایودھیا آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ کورونا کی وبا کی وجہ سے تقریب کے لیے صرف 175 اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جن میں ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور رام مندر ٹرسٹ کے سربراہ نرتیہ گوپال داس مہاراج بھی شامل تھے ۔مودی نے اس موقع پر'شری رام مندر' پر ایک خصوی ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا۔

نریندر مودی نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزادی کی تحریک کی طرح بے شمار لوگوں نے رام مندر کے لیے صدیوں تک جدوجہد کی ہے اور آج کا دن اسی حقیققت کا عکاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'یہ مندر اسی عزم اور قربانی کا مظہر ہے۔' جماعت کی جانب سے ٹوئٹر پر دیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ریاست کو مذہب سے الگ رکھنے والے آئین کی روح کا خیال کریں۔ جب کہ انڈیا کا آئین واضح کرتا ہے کہ مذہب اور سیاست کو ملانا نہیں چاہیے تو انڈیا کے وزیراعظم اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ کیوں ایک مندر کی بھومی پوجا کی تقریب سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔’کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’بھگوان رام محبت اور انصاف کی علامت ہیں وہ نفرت اور ناانصافی کے عمل میں ظاہر نہیں ہو سکتے‘۔انڈیا کے مسلمان رہنما اسد...

گذشتہ سال ملک کی سپریم کورٹ نے یہ مقام ہندوؤں کو دے کر کئی دہائیوں پرانی قانونی لڑائی کو ختم کر دیا تھا۔ عدالت نے مسلمانوں کو شہر میں ایک اور مقام پر مسجد تعمیر کرنے کے لیے زمین دی ہے۔نریندر مودی کی آمد کے بعد رام مندر کی تعمیر کے مقام پر 'بھومی پوجا' کی گئی مندر کا اندرونی حصہ، جہاں مرکزی بت رکھا جائے گا آٹھ دیواروں والا ہوگا۔ مندر میں ایک بڑی عمارت بھی بنائی جائے گی جو کہ تین منزلہ ہو گی جس میں 366 ستون اور پانچ گنبد ہوں گے۔

اس واقعے کے بعد پورے ملک میں خونریز فسادات ہوئے تھے جن میں سینکڑوں افراد مارے گئے تھے۔ رام مندر کی تحریک نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان زبردست خلیج پیدا کی۔یہ پیچیدہ معاملہ اس وقت وقت حل ہوا جب گذشتہ برس نومبر میں انڈین سپریم کورٹ نے ایک طویل مقدمے کے بعد بابری مسجد کی متنازع زمین کا فیصلہ رام مندر کی تعمیر کے حامیوں کے حق میں سنایا ۔

سپریم کوٹ کے حکم پر رام مندر کی تعمیر کے لیے ایک ٹرسٹ قائم کیا گیا ہے جو مندر کی تعمیر اور اس سے متعلق دیگر پہلوؤں پر نظر رکھے گا ۔1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد پاکستان میں بھی مذہبی شدت پسندوں نے متعدد مندروں کو نقصان پہنچایا تھا اور رام مندر کے سنگِ بنیاد رکھے جانے کے تناظر میں گذشتہ ماہ پاکستان میں مندروں اور گردواروں کے نگران ادارے متروکہ وقف املاک بورڈ نے پاکستان کی وفاقی حکومت کو ایک خط تحریر کیا تھا جس کے مطابق مندروں اور گردواروں کی سکیورٹی بڑھانے کی استدعا کی گئی...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے کا اعلانخیبرپختونخوا حکومت کا جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کیا رام مندر کا سنگ بنیاد ایک نئے انڈیا کو جنم دے گا؟ - BBC News اردوماہرین کہتے ہیں کہ 'یہ ہندوستانی جمہوریہ کو ایک نئی سمت لے جائے گا۔ جب وزیراعظم نریندرمودی 5 اگست کو رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے تو وہ 'ہندوتوا' تحریک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔اگر جمہوریہ ہند میں 'نہرو دور' کا خاتمہ ہورہا ہے تو یہ علامت ہے کہ انڈیا ان ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا جو شہریت کو مذہب سے جوڑ کر دیکھتے ہیں۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

نریندر مودی نے ایودھیا میں متنازع رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا - BBC News اردوانڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی شمالی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں متنازع رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے جبکہ ان کے سیاسی مخالفین نے ان پر اس موقع سے سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کے لیے مودی ایودھیا پہنچ گئے - BBC News اردوایودھیا پہنچنے کے بعد نریندر مودی نے مندر کی تعمیر کے قریب واقع ہنومان گڑھی میں پوجا کی ہے جس کے بعد وہ رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ایئرعربیہ کا کابل اور ڈھاکہ کے لیے پروازوں کا آغازمتحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی ایئرعربیہ نے جمعہ 7 اگست سے ابو ظہبی سے افغانستان اور بنگلہ دیش کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یو
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

خیبرپختونخوا حکومت کا دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا اعلانخیبرپختونخوا حکومت کا دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا اعلان ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »