راشن کی تقسیم سے کورونا پھیلا تو جرم تصور ہوگا، مراد علی شاہ - ایکسپریس اردو

راشن کی تقسیم سے کورونا پھیلا تو جرم تصور ہوگا، مراد علی شاہ

06/04/2020 7:07:00 PM

راشن کی تقسیم سے کورونا پھیلا تو جرم تصور ہوگا، مراد علی شاہ

اگر آپ کورونا کے مریض ہیں یا شبے میں ہیں تو سرکاری نمبر سے فون آنے پرتعاون کریں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مخیر حضرات راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھیں اگر راشن کی تقسیم کے باعث کورونا وائرس پھیلا تو یہ جرم سمجھا جائے گا۔پیر کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کے بعد کام کرنے کے لیے ایس او پی بنا رہے ہیں، ہر سیکٹر میں لوگوں کو بننے والی ایس او پی کے تحت کام کرنا ہوگا، لوگ اپنے بزرگوں اور بچوں کا خیال رکھیں اور وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت فاصلہ رکھیں۔

برطانیہ، رافعہ ارشد حجاب پہننے والی پہلی جج تعینات کورونا وبا کے دوران وفاق کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی، سابق صدر آصف زرداری بھارت اور چین کے درمیان جنگ کا امکان ہے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر آپ کورونا کے مریض ہیں یا آپ میں کورونا کا شک ہے تو آپ کو سرکاری نمبر سے فون آئیں گے، التجا ہے کہ آنے والی فون کالز کے سوالات کے صحیح جوابات دیں، حکومت کی طرف سے اگر آپ کو ایک یا زائد مرتبہ کالز آئیں تو آپ بیزاری کا اظہار نہ کریں اور مکمل تعاون کریں۔

وزیراعلی سندھ نے سندھ میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 8931 ٹیسٹ کیے گئے جس میں اتوار سے پیر تک 660 ٹیسٹ کیے ہیں، اس حساب سے کُل 9589 ٹیسٹ ہوئے ہیں، کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 881 تھی اور آج 51 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے، اس حساب سے کُل کیسز کی تعداد 932 ہوگئی ہے۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سکھر میں 124 زائرین کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے، گزشتہ روز تک 130 کورونا کیس کے مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور اب تک ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 253 ہے، آج صحت یاب ہونے کی شرح 27.5 فیصد ہے، آج کورونا وائرس کے 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس سے اموات کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھ: Express News »

Begrat admi ha ya Mr. donkey ! If someone dies of hunger, who will be responsible ? Hahahah Banda kameena ho bahanay baray حد ہوتی ہئے چولیں مارنے کی بھی۔۔۔۔ That's why there will be corruption in ration distribution. Bhook se log mare tho Kia hoga, ویلڈن شاہ جی۔۔۔۔پنجاب میں تو عوامنے لاک ڈاون کو ھوا میں اڑا دیا۔

Sindh hukoomat ka mustahiqeen ko Diya Gaya rashan 😂

کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی پیش کردہ سہولتیں جانتے ہیں؟ - Opinions - Dawn NewsHum nahi derti sahib aur na hum ku daru ap log medial wali apni logu par raham karu koch nahi hai bahi namaz jari raku me taqeen ki sath bolta hoi koch bi nahi hai

کورونا وائرس: وہ شہر جہاں کئی ممالک سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیںایکواڈور کے سب سے گنجان آباد شہر گوایاکویل میں صرف چوراہے خالی اور ہسپتال بھرے نہیں ہیں بلکہ یہاں لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں اور گھروں میں کورونا سے مرنے والوں کی لاشیں نکالنے کے لیے بھی طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرگئیدنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرگئی Global Cases Coronavirus Exceed Million CoronaVirusUpdates CoronavirusOutbreak Covid_19 اللہ معاف کر

دنیا بھر میں کورونا سے 65 ہزار ہلاکتیں، مریضوں‌ کی تعداد 12 لاکھ سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہزار سے تجاوز کر گئیواشنگٹن: (دنیا نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افارد کی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 68 ہزار سے زائد ہے۔ ان کو پوچھنے والا کوئی ہے

امریکہ میں کورونا کے ڈیرے، خاتون اینکر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیصنیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر میں کورونا کی تشخیص ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این کی خاتون اینکر بروک