دنیا کی 11 خطرناک ترین شاہراہیں - Amazing - Dawn News

22.1.2020

وہ سڑکیں جن پر سفر کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں

Like دنیا کی 11 خطرناک ترین شاہراہیں پاکستان کی شاہراہ قراقرم سے لے کر برازیل کی 'ڈیتھ روڈ' تک یہ شاہراہیں ایسی نہیں جن پر کمزور دلوں کے مالک افراد سفر کرسکیں۔ لاتعداد موڑ، بلند و بالا لہریں اور بہت کچھ ایسا جو ان ان شاہراﺅں کو خطرناک ترین بنا دیتا ہے۔ یہاں ایسی ہی چند سڑکوں کا ذکر ہے جن پر سفر کرتے ہوئے اپنی سیٹ بیلٹ کو باندھنا کبھی نہ بھولیں اگر زندگی پیاری ہے تو۔ ڈالٹن ہائی وے، الاسکا کریٹیو کامنز فوٹو امریکی ریاست الاسکا میں واقع ڈالٹن ہائی وے 400 میل تک گھنے جنگلات، برفانی میدانوں اور دریائے یوکون کے درمیان یا برابر سے گزرتی ہے اور اس کا اختتام آرکٹک اوشین پر ہوتا ہے۔ اکثر جگہوں پر بجری سے بنی یہ سڑک ٹرانس الاسکا پائپ لائن کے لیے تعمیر کی گئی تھی مگر یہاں سفر کرتے ہوئے اوپر نیچے راستوں اور اچانک برفانی تودے گرنے کے واقعات نے اسے خطرناک ترین بنا دیا ہے۔ پرتھوی ہائی وے، نیپال اے پی فوٹو کوہ ہمالیہ کے انتہائی حسین مناظر اور نیپال کے مذہبی مقامات کی جھلک دکھانے والی 108 میل لمبی پرتھوی ہائی وے پر سفر جان ہتھیلی پر رکھ کر کرنا پڑتا ہے، انتہائی تنگ روڈ پر اکثر لینڈ سلائیڈز ہوتی رہتی ہیں جبکہ ٹریفک جام عام مسئلہ ہے اور بارش ہونے کی صورت میں یہاں سیلاب کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ اٹلانٹک روڈ، ناروے کریٹیو کامنز فوٹو ناروے کی اس شاہراہ پر بنا ایک برج دور سے دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ وہ اچانک ختم ہوکر آپ کو نیچے گرانے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔ درحقیقت یہ ایک بصری دھوکا ہے جو یہاں سے گزرنے کو دہشتناک تجربہ بنا دیتا ہے، اس کے علاوہ تندو تیز ہوائیں اور لہریں بھی پل پر گرتی رہتی ہیں۔ کولیما ہائی وے، روس کریٹیو کامنز فوٹو دنیا کے سرد ترین مقام کے اندر سے گزرنے والی یہ شاہراہ 100 میل تک انسانوں کی دید سے محروم رکھتی ہے، یعنی گاڑی خراب ہونے پر مدد کا سوچنا بیکار ہوتا ہے جبکہ یہاں پھرنے والے ریچھ دن کی روشنی میں ڈرائیورز پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔ اس سڑک کا ایک اور نام ہڈیوں کی شاہراہ بھی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی تعمیر کے دوران ہزاروں قیدی مرگئے تھے اور ان کی ہڈیاں اس کے پتھریلے فرش تلے دفن ہیں اور ایک خاص بات اکثر مقامات پر یہ برف سے ڈھکی رہتی ہے لہذا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ کہاں سفر کرنا چاہئے۔ ہوچی من ٹریل، ویت نام/لاﺅس اے پی فوٹو بظاہر صاف ستھری اور شاندار سڑک، جہاں پہاڑوں سے آنے والی سرد ہوا اور چاول کے کھیت دیکھنے والوں کو مسحور کردیتے ہیں، مگر ویت نام جنگ کے دوران یہ سپلائی لائن کا روٹ تھی، جس دوران ہونے والے فضائی حملوں میں یہاں ایسے لاکھوں بلکہ کروڑوں بم بھر دیئے جو اب بھی 'زندہ' ہیں اور چھیڑے جانے پر پھٹ سکتے ہیں۔ ڈیتھ روڈ، برازیل رائٹرز فوٹو برازیل کی اس شاہراہ کو موت کا پھندہ بھی کہا جاتا ہے خاص طور پر سیاحوں کے لیے، جہاں ہر سال 300 کے لگ بھگ ڈرائیورز گیارہ ہزار گہری کھائیوں میں میں گر کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ پتلی سی سڑک نشیب کی جانب جارہی ہے اور ایک لمحے کی غفلت نیچے گرانے کا باعث بن جاتی ہے۔ اسٹیلویو پاس، اٹلی فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا کوہ الپائن پر اٹلی کی یہ شاہراہ 9 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور یہ خطرناک کیوں ہے اس کے لیے تصویر دیکھنا ہی کافی ہے، سانپ کی طرح پیچ و خم کھائے اس کے 48 موڑ پیشہ ور ڈرائیورز کے بھی ہوش اڑا دیتے ہیں اور یہاں اکثر مہم جوئی کے شوقین افراد دنیا بھر سے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے لیے بھی آتے ہیں۔ گیولیانگ ٹنل، چین کریٹیو کامنز فوٹو چین کے پہاڑی علاقے تیھانگ میں اس سرنگ کو ایک چھوٹے سے گاﺅں کے رہائشیوں نے پہاڑ تراش کر تیار کیا تاکہ وہ طویل راستے سے گزرنے سے بچ سکیں، اس کی تیاری میں تیرہ دیہاتیوں کو 5 سال کا عرصہ لگا اور یہ چار ہزار فٹ لمبی سرنگ ہے جو بس اتنی ہی کشادہ ہے کہ ایک گاڑی اس میں گزر سکے۔ ہاتھوں سے تیار کردہ تیرہ کھڑکیاں یہاں نیچے موجود خوفناک کھائی کا نظارہ کراکے کمزور دل افراد کو ڈرا دیتی ہیں۔ لکسر الحرگدہ، مصر فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز گوگل پر اس جگہ کو سرچ کیا جائے تو سب سے پہلے چیز جو پڑھنے کو ملے گی کہ کیا یہ سیاحوں کے لیے محفوظ ہے؟ یہاں کی ڈھلانیں تشویش کا باعث نہیں بلکہ ڈاکوﺅں کا راج اس جگہ کو خطرناک ترین بنا دیتا ہے۔ یہ بحیرہ احمر سے لکسر شہر کی جانب لے جاتی ہے اور یہاں رات سے گزرنے والے افراد کو اکثر ڈاکوﺅں کا سامنا ہوتا ہے۔ شاہراہ قراقرم، پاکستان فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری دنیا کی بلند ترین شاہراہ قراقرم ہائی وے پاکستان اور چین کے انجنیئرز کی مشترکہ محنت سے مکمل ہونے والا عجوبہ ہے۔ یہ شاہراہ اپنے آغاز سے اختتام تک تین میل تک بلند ہوجاتی ہے جبکہ اس کی تعمیر کے دوران کہا جاتا ہے کہ نو سو کے قریب تعمیراتی ورکرز مختلف حادثات کے باعث ہلاک ہوئے مگر اب بھی یہاں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر مسائل اسے خطرناک ترین بناتے ہیں۔ کامن ویلتھ ایونیو، فلپائن فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز فلپائن کی اس شاہراہ پر روزانہ تین سے پانچ حادثات ہوتے ہیں اور اسی لیے اسے قاتل شاہراہ بھی کہا جاتا ہے۔ ساڑھے سات میل لمبی یہ شہری شاہراہ کئی جگہوں پر اٹھارہ لینز پر مشتمل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈرائیورز اکثر ٹریفک سے انتہائی خطرناک انداز سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نارتھ یونگاس روڈ، بولیویا کریٹیو کامنز فوٹو اسے دنیا کی خطرناک ترین سڑک سمجھا جاتا ہے اور اسے عام طور پر “ موت کی سڑک “ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بولیویا میں واقع یہ سڑک انتہائی بلندی پر یعنی 15 ہزار فٹ کی بلندی لہریے دار شکل میں واقع ہے اور پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی گئی ہے۔ ہر سال اس پر سے سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں جن میں بعض بدقسمت گاڑیاں 1000 میٹر سے زیادہ نیچے جا گرتی ہیں۔ جس کی وجہ اس کی کم چوڑائی بھی ہے جو صرف 12 فٹ سنگل لین پر محیط ہے، حفاظتی باڑوں کی کمی ہے اور بارش و دھند میں منظر نظر نہ آنے کے باعث یہاں سالانہ دو سے 300 افراد اس سڑک پر سفر کے دوران اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے مزید پڑھ: DawnNews

متنازع مبلغ ذاکر نائیک کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟



14 ہلاکتوں کے بعد کراچی پورٹ پر سویا بین کی آف لوڈنگ روک دی گئی - ایکسپریس اردو

ایف بی آر نے آمدن اور اثاثہ چھپانے والے ڈاکٹرز کا ڈیٹا طلب کرلیا



عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے: وزیراعظم عمران خان

جنسی درندے نے ڈھائی سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا



”مجھے ایسا لگا جیسے کینیڈا آیا ہوا ہوں “پاکستان کا دورہ کرنے والے معروف بھارتی اداکارنے موٹر وے کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

’پاکستان آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی‘



Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- عجائب دنیا:-کچھ پھلوں،سبزیوں کے چھلکے بھی قابل استعمال ہوتے ہیںکچھ پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے بھی قابل استعمال ہوتے ہیں۔لیموں کے چھلکے برتنوں کو چمکدار بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں سے آنے والی بدبو ختم کرنے کیلئے بھی کارآمد سمجھے جاتے ہیں

چیئرمین سینیٹ کی فاٹا سینیٹرز کی نشستیں صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویزاسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ نے فاٹا سینیٹرز کی نشستیں صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے چیئرمین کو خط لکھ دیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کا تھیم”ایک مستقل اور پائیدار دنیا کے سٹیک ہولڈرز“ ، دنیا بھر سے 3 ہزار رہنماءو نمائندوں کی شرکتعالمی اقتصادی فورم کا تھیم”ایک مستقل اور پائیدار دنیا کے سٹیک ہولڈرز“ ، دنیا بھر سے 3 ہزار رہنماءو نمائندوں کی شرکت WorldEconomicForum SustainableWorld LadersAndRepresentatives Participated StakeHolders wef

فواد حسین فواد نے خلوص دل سے پاکستان کی خدمت کی، شہباز شریفلندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فواد حسین فواد نے خلوص دل سے پاکستان کی خدمت کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا فواد حسن فواد خلوص دل۔سے ملک لوٹا ہے

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی نے سکندر سلطان راجہ کی منظوری دیدیاسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے سکندر سلطان راجہ کے نام کی منظوری دے دی، نثار درانی سندھ اور شاہ محمد جتوئی بلوچستان سے ممبر ہوں گے، اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں میں اتفاق ہو گیا. اچھی جمہوریت کے آثار، پاکستان کا بیڑا پار۔

ایران کی یوکرائنی طیارے کے بلیک باکس ڈیٹا کیلئے فرانس اورامریکا سے مدد کی درخواستتہران : ایران یوکرین کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس سے ڈیٹا حاصل نہ کرسکا،یک باکس ڈیٹا کے تجزیے کے لئے فرانس اورامریکا سے مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ کیا مزاق ہے۔ امریکہ ہی کیوں۔ امریکہ سے تو ایران نے جنگ کرنا تھا ۔ سب کو پتہ ہے کیا ہوا تھا



ڈیبی ابراہمز انڈیا سے ملک بدری کے بعد دبئی میں

’احسان اللہ احسان کے فرار کی تحقیقات ہو رہی ہیں‘

کپتان بدل گیا؟

’خودکش حملہ ہوتا ہے تو ہمیں شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے‘

‘پہلے ہی اپنی ماں کو کھو چکی ہوں ، والد کیلئے صرف ایک بار باہر جانے کی اجازت دی جائے’

صدر اردوغان کے کشمیر پر بیان پر انڈیا کی مذمت

پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا

تبصرہ لکھیں

Thank you for your comment.
Please try again later.

تازہ ترین خبریں

خبریں

22 جنوری 2020, بدھ خبریں

پچھلا خبر

Abbtakk.tv: Latest News Breaking Pakistan, World, Live Videos

اگلا خبر

پی سی بی کا پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ - ایکسپریس اردو
متنازع مبلغ ذاکر نائیک کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ 14 ہلاکتوں کے بعد کراچی پورٹ پر سویا بین کی آف لوڈنگ روک دی گئی - ایکسپریس اردو ایف بی آر نے آمدن اور اثاثہ چھپانے والے ڈاکٹرز کا ڈیٹا طلب کرلیا عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے: وزیراعظم عمران خان جنسی درندے نے ڈھائی سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا ”مجھے ایسا لگا جیسے کینیڈا آیا ہوا ہوں “پاکستان کا دورہ کرنے والے معروف بھارتی اداکارنے موٹر وے کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ’پاکستان آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی‘ ترک صدر کا علم دوستوں‌ کے لیے شاندار تحفہ ’اماں اٹھو‘ : بندر کے بچے کی مری ہوئی ماں کو جگانے کی کوشش، دل سوز ویڈیو وائرل عمر شریف کی جوان بیٹی کی موت کس کی غفلت سے ہوئی؟اہل خانہ نے ذمہ داروں کا تعین کردیا کراچی میں زہریلی گیس سے مزید 7 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 14 ہوگئیں - ایکسپریس اردو معروف فاسٹ بولر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ
ڈیبی ابراہمز انڈیا سے ملک بدری کے بعد دبئی میں ’احسان اللہ احسان کے فرار کی تحقیقات ہو رہی ہیں‘ کپتان بدل گیا؟ ’خودکش حملہ ہوتا ہے تو ہمیں شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے‘ ‘پہلے ہی اپنی ماں کو کھو چکی ہوں ، والد کیلئے صرف ایک بار باہر جانے کی اجازت دی جائے’ صدر اردوغان کے کشمیر پر بیان پر انڈیا کی مذمت پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا کوئٹہ میں خودکش حملہ، کم از کم سات افراد ہلاک معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی انتقال کرگئیں - ایکسپریس اردو اعصام الحق نے امریکا میں قومی پرچم سربلند کردیا - ایکسپریس اردو ’اویغور داڑھی رکھنے اور انٹرنیٹ کے استعمال پر زیرِحراست‘ UN chief reviews arrangements at Kartarpur Corridor