دنیا ساتھ دے یا نہ دے، ہم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم کرنے والی مودی کی فاشسٹ حکومت کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کریں گے۔ قوم کی دعاؤں سے مسئلہ کشمیر جنرل اسمبلی میں اٹھایا۔

وزیراعظم عمران خان کامیاب کشمیر مشن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر موجود شہریوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔

ایئرپورٹ پر ہزاروں کے مجعمے کے سامنے خصوصی خطاب میں عمران خان نے مشن کشمیر کی کامیابی کیلئے عوام اور خاص طور پر اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے میرے لیے بہت دعائیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ 80 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے کرفیو میں بند کرکے رکھا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا ساتھ دے یا نہ دے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔ ہم ہر فورم کے اوپر مودی سرکار کی فاشسٹ حکومت کو کو بے نقاب کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدوجہد اونچ نیچ کا نام ہے۔ میرے پاکستانی بھائیو! برے وقت میں مایوس نہیں ہونا، کوشش انسان کی ہوتی ہے، کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ انشاء اللہ کشمیر کے لوگ آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 7 روز کا دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لیے گزشتہ شب روانہ ہوئے تھے، وہ نیویارک سے جدہ پہنچے جہاں کچھ دیر قیام کے بعد وہ وطن روانہ ہوئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جنرل اسمبلی میں زبردست خطاب، وزیراعظم عمران خان کی دنیا بھر میں پذیرائیwww.24newshd.tv
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

دنیا حضرب محمدﷺ کا احترام کرے، پاک بھارت ایٹمی جنگ سے دنیا بھی متاثر ہوگی،وزیراعظمنیویارک: وزیر اعظم عمران خان نے یواین جنرل اسمبلی میں باور کرایا ہے کہ دنیا حضرب محمدﷺ کا احترام کرے،رسول پاک ﷺکی ذات مبارک ہرمسلمان کیلئےمثال ہے۔ اگرپاک بھارت جنگ چھڑگئی توکچھ بھی ہوسکتاہے اور خان صاحب کیا بندے ہو آپ قسم سے ، آپ یہاں کہہ کرگئےکہ کشمیر کا سفیر ہوں مگر وہاں جاکر پوری امت مسلمہ کے سفیر بن گئے 💞I love U💞
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

ویڈیو: اسلاموفوبیا نے دنیا کو تقسیم کردیا، عمران خاناسلاموفوبیا نے دنیا کو تقسیم کردیا، عمران خان نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا نے دنیا کو تقسیم کردیا، کچھ ممالک میں مسلمان خواتین کے حجاب کو ایسے تنازع بنادیا گیا جیسے یہ کوئی ہتھیار ہو، عمران خان اور اگر دنیا ایک بلین کو چنتی ہے تو ہم آخری سانس تک لڑیں گے ان شاء اللہ پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان KashmirNeedsAttention PMIKworldLeader UNGA2019 BardOfBlood KashmirWantsFreedom ModiHitler ImranKhanVoiceOfKashmir
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:- عمران خان کی تقریر کے دوران ہال میں موجودمسلمان رہنما آبدیدہ
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

مقبوضہ وادی میں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے12:14 PM, 28 Sep, 2019, اہم خبریں, بین الاقوامی, سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کو
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- کاروبار کی دنیا:-بیلاروس پاکستان بزنس ایکسپو کا افتتاح، 150کمپنیوں کے سٹالزصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ایکسپو سنٹر میں 3 روزہ بیلاروس پاکستان بزنس ایکسپو کا افتتاح کردیا
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »