دعا منگی اغوا کیس کے ملزمان کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

دعا منگی اغوا کیس کے ملزمان کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ARYNewsUrdu

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج دعا منگی اغوا کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔

عدالت نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ ملزمان کو پیش کیوں نہیں کیا جا رہا۔ جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ چند ملزم کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اس لیے پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے کہا جن ملزمان کو کرونا ہے ان کو ٹیسٹ کے بعد کرونا وارڈ منتقل کریں، اور جو کرونا میں مبتلا نہیں انھیں عدالت میں پیش کر دیں۔یاد رہے کہ دعا منگی کو ڈیفنس سے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے چالان میں تاوان کی ادائیگی کا اعتراف بھی کیا ہے۔

گزشتہ ماہ دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کے دوران عدالت نے 3 مقدمات میں ملزمان کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، عدالت نے پولیس سے ملزمان کے خلاف پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی تھی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے بسمہ اور دعا منگی کو درخشاں کے علاقے سے اغوا کیا، دعا منگی کیس میں ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی جا چکی ہے، بسمہ اغوا کیس میں شناخت پریڈ کرانی ہے، دعا منگی نے 2 ملزمان کو شناخت کیا، ملزمان نے مغویوں کے اہل خانہ سے تاوان وصول کیا، ملزمان کے دیگر ساتھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بارش کے موسم میں بجلی کے کھمبوں، ٹوٹی تاروں سے دور رہیں، کے-الیکٹرکترجمان کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک کی موبائل ٹیمیں بجلی سے متعلق بروقت امداد اقدامات کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

عوام کے تحفظ کے لیے بجلی معطل کی: کے الیکٹرککے الیکٹرک نے بارش میں طویل لوڈ شیڈنگ کے لیے جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عوام کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چین میں گلٹی دار طاعون کے کیس کی تصدیق - Health - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

تاجر قتل کیس: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

تاجر قتل کیس:لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس: عذیر بلوچ پر فرد جرم عائدکراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ پر فرد جرم عائد کردی،
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »