پشاور : وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کہا کہ بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پر قابو پانے کےلیے کرونا ٹاسک فورس ہر ممکن کوشش کررہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے بازاروں اور مارکیٹس میں ایس او پیز پر عدم عمل درآمد پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے اور تاجر تنظیموں کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مارکیٹس میں ایس او پیز پر عمل در آمد کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی اور بین الاضلاع ٹرانسپورٹ سے متعلق ٹرانسپورٹر سے ایس او پیز پر عمل در آمد اور کرایوں کے تعین پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مذاکرات میں کامیابی کے بعد ہی بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کو کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
کورونا وبا: پاکستان میں 36 ہزار 865 کیسز، 10ہزار سے زائد افراد صحتیاب - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »