خاتون رکن کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھی

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی عہدے سے مستعفی ہوگئیں جس کے بعد ایک مرتبہ پھر اسرائیل میں عام انتخابات کا میدان سجنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل بائیں بازو کی جماعت میرٹس سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے تشدد اور خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کی بہیمانہ موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

خاتو رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم نفتالی بیننٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ کو بھیجے گئے خط میں اپنے مستعفی ہونے سے متعلق بتایا اور حکومت میں دائیں بازو کی جماعت کی گرفت مضبوط ہونے اور مسلمانوں کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔خاتون رکن پارلیمنٹ کے مستعفی ہونے سے وزیراعظم نفتالی بیننٹ کی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھوچکی ہے۔غیدہ ریناوی کے پارلیمانی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد اسرائیل کی موجودہ اتحادی حکومت کل 120 میں سے صرف 59 ارکان کی حمایت حاصل...

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے کنیسیٹ کی رکن غیدہ ریناوی کو رواں برس فروری میں شنگائی کیلئے اسرائیل کی پہلی خاتون قونصل جنرل تعینات کیا تھا جو خواتین کیلئے ایک اہم سنگ میل تھا۔ اسرائیلی عرب خاتون پارلیمانی رکن کے مستعفی ہونے پر نیتن یاہو کی سربراہی میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس پر آئندہ بدھ کو رائے شماری کی جائے گی۔اس ووٹنگ کے دوران اگر 61 ووٹ اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں آگئے تو نفتالی بیننٹ وزارت عظمیٰ سے محروم ہوجائے گیں اور قوی امکان ہے کہ رواں برس ستمبر میں اسرائیل میں عام انتخابات کا انعقاد ہوجائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں تین برس میں 4 مرتبہ عام انتخابات کا انعقاد ہوچکا ہے اگر پارلیمنٹ تحلیل ہوئی تو 40 ماہ کے دوران اسرائیل میں پانچویں مرتبہ عام انتخابات کا میدان سجے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عدالت نےتحریک انصاف کے مستعفی رکن کا فیصلہ سنا دیاتحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی اسلم خان کو بری کردیا
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف مقدمہ درجکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی پر مقدمہ درج کرلیاگیا، یہ مقدمہ 22 crore Awaam Shereen Mazzari ki griffrtarri ki pur zoor Muzzamat jarte hain or inki faurri Rehhai ka Mutaliba kartey hain. Choor Besharm Biiki huwae Government Intiqaam ka Darwaza band karee. Aadalia or Security Idarey faurri Karrawai karee. Awaam rejectimported Government
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

امریکا کا بیرونی خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے دفاع کے عزم کا اظہاررواں ہفتے واشنگٹن میں امریکی اور سعودی اسٹریٹیجک جوائنٹ پلاننگ کمیٹی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی PTI supporters and their leaders will declare Saudi Arabia as a traitor and ghuddar state 😂
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں دلچسپ صورتحالالیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں دلچسپ صورتحال arynewsurdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد مریض کے گردے سے 206 پتھر نکال دیےزیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے پانی کی کمی گردے میں پتھری کی وجہ ہو سکتی ہے، ڈاکٹرز Roti ke jaga phtar khata rya ho ga
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب میں سیاسی اور آئینی ہلچل بڑھ گئی
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »