رصدارت جی پی ایس پلس سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کنونشنز کے نفاذ کی صورتحال پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو انسانی حقوق بالخصوص بچوں اور خواتین کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے مختلف کنونشنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں احساس پروگرام، کرتارپور راہداری کا افتتاح، فاٹا کی سماجی و اقتصادی ترقی کی سمت اور عملی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ جبکہ انسانی حقوق کے بارے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اب تک ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جی ایس پی پلس کی حیثیت برقرار رکھنے کیلئے یوروپی یونین کے فیصلے کو سراہا۔
عمران خان نے کہا کہ برآمدات کو بڑھانے اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں یورپی یونین نے اہم کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ کے 27 کنونشنز مکمل طور پر ہماری آئینی ذمہ داریوں کے مطابق ہیں۔ یہ کنونشن پی ٹی آئی کے عوام کے ایجنڈے کے بھی مطابق ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستانی عوام کی اقتصادی بہتری کیلئے کنونشن پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔
پی_ٹی_آئ_ہٹاؤ_ملک_بچاؤ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »