منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہیٰ کو پیشی کی آخری مہلت، جائیداد ضبط کرنے کا حکمجنوبی پنجاب میں ن لیگ کو بڑا بریک تھرو ملنے کا امکانایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلیے مقررزرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی کمیچین میں دفتری عمارت میں خوفناک آتشزدگی؛ 26 ملازمین ہلاکفیض آباد دھرنا کیس پر نظر ثانی درخواستوں کو 3 سابق چیف جسٹس نے سماعت کیلیے مقرر نہیں کیاذیابیطس اور ڈپریشن مل کر موت کا خطرہ 4 گنا تک بڑھادیتے ہیںفیض آباد دھرنے پر کسی کا احتساب نہ ہونے سے...
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، متبادل زرائع سے فنانسنگ کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں، مختلف ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل فنانسنگ کے حصول کا پلان ہے۔اس سے قبل نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ حکومت کے اخراجات اور توانائی کی قیمت کو کم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب سے بڑھ 7 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں ۔ نگراں حکومت کا کام معیشت میں استحکام لانا اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرانا تھا ۔ اس پروگرام پر عمل کے بعد آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا پروگرام لینا ہے ۔
کانفرنس سے خطاب میں نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مزید 700 ملین کی فراہمی کا اسٹاف لیول معاہدہ بھی ہوا ہے۔ توانائی کے شعبے میں بہتری اور اخراجات میں کمی کے حوالے سے پالیسی لارہے ہیں۔ سرمایہ کاری کے حصول اور مزید نوکریوں کی فراہمی کے لیے بھی کوششیں کررہے ہیں۔
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔