حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں عوام کو سچ بتائیں، فضل الرحمان - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے:

ہم پہلے سوچتے تھے کہ سری نگر کو کیسے بچائیں اور اب سوچتے ہیں کہ مظفرآباد کیسے بچائیں گے، سربراہ جے یو آئی جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ نمائشی قسم کی خیر خواہی ظاہرکی جارہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت روزانہ کئی کئی جھوٹ بول رہی ہے، کشمیریوں کے ساتھ نمائشی قسم کی خیرخواہی ظاہرکی جارہی ہے، کشمیری اور پاکستانی قوم اب کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں، عوام کو سچ بتائیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کو ضم کیا، ہمیں فاٹا کی صورت میں ضم کیا گیا، پہلے ہم سوچتے تھے کہ سری نگر کو کیسے بچائیں اور اب سوچتے ہیں کہ مظفرآباد کیسے بچائیں گے؟ کشمیر کا دارومدار اب کشمیریوں پر ہے، کشمیری جو بھی حکمت عملی بنائیں گے پاکستانی عوام ساتھ کھڑے ہوں گے۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے بھی ملاقات کی، ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال، چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قراردار میں ناکامی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اور کیپٹن صفدر نے نوازشریف کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا اور بتایا کہ نواز شریف نے اسلام آباد لاک ڈاون کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر کی گرفتاریوں کے خلاف آواز اٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نیب کا ادارہ حکومت کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے، حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکمران کشمیر کو بیچ چکے عوام کو سچ بتائیں، مولانا فضل الرحمانلاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے عوام کو سچ بتائیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

شاہ محمود قریشی کا ڈینش ہم منصب کو فون،مقبوصہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیاwww.24newshd.tv
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

فحش تصاویر بھیجنے والے کو لڑکی نے کشمیر میں الجھا دیایہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جنھوں نے نہ صرف ایک ہراساں کرنے والے شخص کو سبق سکھایا، بلکہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر سے ممکنہ طور پر معلومات کی آزادانہ ترسیل کی جدوجہد میں بھی مدد کی!
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

کشمیر کی صورتحال، شاہ محمود قریشی کا ناروے، سویڈن اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ کو فونبھارت کی ہٹ دھرمی اور نازی ازم کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کی کوششیں مزید تیز ہوگئیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے ہم منصبوں کو فون کرکے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے...;
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

مقبو ضہ کشمیر: والدین کا بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکارمقبو ضہ کشمیر: والدین کا بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، کینیڈا کا بھارتی فوجیوں کو ویزہ دینے سے صاف انکارمقبوضہ کشمیر میں مظالم، کینیڈا کا بھارتی فوجیوں کو ویزہ دینے سے صاف انکار مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu Kashmir India
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »