Kashmir, 5 Thaugustblackday5, 5 Thaugust

Kashmir, 5 Thaugustblackday5

جبر کی طویل اور تاریک شب

جس روز یہ کالم چھپے گا سرکاری اور قومی سطح پر ہم اسے ’’یوم استحصال کشمیر‘‘پکاررہے ہوں گے۔مقصد دُنیا کو یاد دلانا ہے کہ مودی سرکار کی

05/08/2020 7:36:00 AM

جبر کی طویل اور تاریک شب مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو تاریخی خودمختاری سے محروم کئے ایک برس گزرچکا ہے javeednusrat Kashmir 5thAugustBlackDay5 5thAugust PMOIndia pid_gov

جس روز یہ کالم چھپے گا سرکاری اور قومی سطح پر ہم اسے ’’یوم استحصال کشمیر‘‘پکاررہے ہوں گے۔مقصد دُنیا کو یاد دلانا ہے کہ مودی سرکار کی

مقبوضہ کشمیر …جہاں انسان اپنے حقوق کے بغیر زندہ ہیں5اگست 2019سے بہت تواتر کے ساتھ میں نے کئی واقعات مذکورہ بالاتناظر میں جزئیات سمیت بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔اصل دُکھ میرا یہ بھی ہے کہ غیر تو کیا کئی پاکستانیوں کو بھی ان واقعات کو بیان کرتے ہوئے تلخ ترین حقائق سے کماحقہ انداز میں آگاہ نہ کرپایا۔اس تناظر میں یک روزہ ’’یوم استحصال‘‘ کیا کردار اداکرے گا اس کی بابت تبصرہ آرائی سے گریز ہی بہتر۔خیر کی دُعا مانگنے کے علاوہ کوئی خیال ذہن میں نہیں آرہا۔پیر کی شام سے سری نگر کے بے تحاشہ محلوں کو قابض افواج نے نرغے میں لے رکھا ہے۔جیپوں پر لگائے لائوڈسپیکروں سے اعلان ہورہے ہیں کہ دفعہ 144کا نفاذ ہوچکا ہے۔لوگ دوروز تک اپنے گھروں ہی میں محصور رہیں۔جن علاقوں میں ’’بغاوت‘‘ کے آثار دکھائے دئیے وہاں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔کرفیو کا فیصلہ اس بات کی شہادت ہے کہ ریاستی جبر کے بے دریغ استعمال کا ایک برس گزرنے کے باوجود وادیٔ کشمیر کے 80لاکھ مکین’’ بھارتی جمہوریہ‘‘ کے ’’باقاعدہ‘‘ شہری بننے کو ہرگز تیار نہیںہیں۔کرفیو اس وادی کے لئے کوئی ’’نیا‘‘ فیصلہ نہیں۔ آج سے بارہ برس قبل مقبوضہ وادیٔ کے ذہن ترین تخلیق کار-بشارت پیر-نے انگریزی زبان میں"Curfewed Night"کے عنوان سے ایک ناول لکھا تھا۔میں نے اسے اُردو میں ’’کرفیو زدہ رات‘‘ کہا۔یہ رات ایک پنجابی گیت میں بتائی ’’لمبی اور کالی‘‘ ہوتی چلی گئی۔آرٹیکل 370کے خاتمے نے اسے طویل تر اور سیاہ ترین ہی بنایا ہے۔یہ سوال مگر اپنی جگہ میرے ذہن میں برقرار ہے کہ کشمیر کو اپنی ’’شہ رگ‘‘ قرار دینے والے ہم پاکستانی 5اگست 2019کی پیش بندی کرسکتے تھے یا نہیں۔ اگر اس کے امکانات موجود تھے اور ہم انہیں کماحقہ انداز میں استعمال نہ کر پائے تو 5اگست 2020کو ’’یومِ ندامت‘‘ پکارنا ہوگا۔مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے میرے لئے صحافیانہ ’’غیر جانبداری‘‘ برقرار رکھنا ناممکن ہوجاتا ہے۔اپنے جذبات کو بہت شدت سے قابو میں رکھتے ہوئے البتہ یہ اصرار کرنے کو مجبور ہوں کہ عمران خان صاحب کے جولائی 2019میں ہوئے دورئہ واشنگٹن کے چند ہی دن میں کشمیر کی بابت دہائی مچانا شروع ہوگیا تھا۔میرا وسوسوں بھرا دل عین اس وقت سے تلملانا شروع ہوگیا جب امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں پاکستان کے وزیر اعظم کو دائیں ہاتھ بٹھا کر یہ ’’تاریخی‘‘ اعلان کیا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے مابین 1947سے موجود مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ’’ثالثی‘‘ کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ’’ثالثی‘‘ کی پیش کش نے میرے ذہن میں ’’ساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو…‘‘ والے شبہات جگادئیے۔

خاتون رکن اسمبلی کا معاملہ؛ طلال چوہدری پولیس کو بیان دیے بغیراسپتال سے غائب - ایکسپریس اردو پاکستان کے محمد راشد نے بھارت کو شکست دیکر اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا - ایکسپریس اردو طلال چوہدری نے ن لیگ اور پوری سیاست کا سرشرم سے جھکا دیا، فیاض الحسن چوہان - ایکسپریس اردو

٭٭ایک تصویر ایک کہانی٭٭ مزید پڑھ: Daily Nawa-i-Waqt »

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛اپوزیشن کے احتجاج کےباوجود حکومت نے 8 بل منظور کرا لیے - ایکسپریس اردو

اپوزیشن عددی اکثریت کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی بلوں کی منظوری نہ روک سکی

کرونا وائرس کی وَبا کا دورانیہ طویل ہوسکتاہے: ڈبلیو ایچ او کا ایک اور انتباہعالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وَبا کا دورانیہ ’طویل‘ ہوسکتا ہے۔عالمی ادارے نے یہ نیا انتباہ چین سے پھیلنے والے

وفاقی کابینہ کا اجلاس، پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوریاسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کل یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق اورپاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ کا اجلاس: پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوریاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق جبکہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس: پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوریاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق جبکہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

پنجاب حکومت کی این سی او سی کو 9 مختلف سیکٹر کھولنے کی سفارشات کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس کے شہدا کی یادگار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائیوزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس کے شہدا کی یادگار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی PoliceMartyrsDay PoliceMartyrsDay2020 PunjabPolice CMPunjab UsmanBuzdar Lahore GOPunjabPK OfficialDPRPP UsmanAKBuzdar CMPunjabPK PTICPOfficial