جاپان: نازیبا تصاویر کھینچنے سے انکار کرنیوالا سمارٹ فون متعارف

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی جدت میں روز بروز اضافے کے باعث جہاں انقلابی تبدیلیاں آ رہی ہیں وہیں پر لوگ نت نئے موبائل فون لینے کے رسیا ہیں، ان موبائل فونز کا کچھ لوگ غلط استعمال کرتے ہیں تاہم جاپان سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈالا ہے۔ جاپان میں ایک ’شریف‘ سمارٹ موبائل فون متعارف کرایا گیا ہے جو نازیبا تصاویر کھینچنے سے انکار کر دے گا۔ فون کی قیمت پاکستانی 27 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔

رساں ادارے کے مطابق موبائل فون اور سمارٹ فون کی آمد سے نازیبا ویڈیو اور تصاویر کھینچنے اور وائرل ہونے کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اب یہ حال ہے کہ مغربی دنیا میں نابالغ افراد بھی کسی دباؤ، بلیک میلنگ، ناسمجھی اور کم فہمی کے ہاتھوں انٹرنیٹ پر گھات لگائے ’شکاریوں‘ کو اپنی تصاویر بھیج رہے ہیں۔ ان سب کے تدارک کے لیے جاپانی کمپنی نے ایک کم قیمت فون’ ٹون ای20‘ بنایا ہے جس کے خواص تو بہت اعلیٰ نہیں لیکن یہ دنیا کا پہلا فون ہے جو خود کی اور دوسروں کی ’نامناسب‘ تصاویر کھینچنے سے باز رکھتا...

خبر رساں ادارے کے مطابق اگر تصویر کھینچی بھی جائے تو اسے پکسلائز کرکے سینسر کردیتا ہے۔ اس میں مصنوعی ذہانت کے تحت کام کرنے والا الگورتھم انسانی جسم کی شناخت کرلیتا ہے۔ اس طرح صارف اپنی اور دوسروں کی بے لباس تصاویر نہیں کھینچ سکتا۔ یہ فون بطورِ خاص ایسے والدین کے لیے تیار کیا گیا ہے جن کے ناسمجھ بچے فون کی ضد کرتے ہیں لیکن وہ انٹرنیٹ پر جابجا موجود گھات لگائے ’شکاریوں‘ کے ہاتھوں مجبور ہوکر انہیں اپنی نازیبا تصاویر بھیج دیتے...

خبر رساں ادارے کے مطابق نازیبا تصاویر اُتار کر کسی کمسن بچے کو ڈرا دھمکا کر اس سے غلط کام آسانی سے کرائے جاسکتے ہیں۔ فون اور انٹرنیٹ کی آمد سے اس ہولناک رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ٹون ای 20 فون کی دوسری خاصیت ہے کہ دوسرے فون سے جڑ کر والدین کو تمام کارروائی کی اطلاع دیتا ہے اور نازیبا تصویر کی صورت میں والدین کو اس کی اطلاع بھی دیتا ہے۔ اس فون کا اصول بہت سادہ ہے جس کے تحت الگورتھم نازیبا تصویر کو روکتا ہے اور وہ فون میں محفوظ نہیں ہوپاتی۔

فون میں 6.2 ایچ ڈی پلس، آئی پی ایس ایل سی ڈی پینل ہے جس کی ریم 4 جی بی اور گنجائش صرف 64 جی بی۔ اس میں تین سنسر والا پچھلا کیمرا ہے اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا نصب ہے۔ فون کی قیمت پاکستانی 27 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔ فی الحال یہ صرف جاپان میں ہی دستیاب ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

😂👌📱📲

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جاپان،کروز شپ ڈائمند پرنسس میں کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا شخص ہلاکجاپان،کروز شپ ڈائمند پرنسس میں کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا شخص ہلاک CoronavirusOutbreak DiamondPrincessCruiseShip YokohamaPort One MorePerson Killed
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان میں ٹیلیفونک رابطہکوئٹہ: (دنیا نیوز) چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے بعد ایران میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ایران میں کرونا وائرس سے اموات، بلوچستان میں ایمرجنسی نافذوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کہ ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے ایران سے ملحقہ اضلاع میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے coronavirus SamaaTV Border band kr du.
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہجنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ SouthKorea CoronaVirus SpreadRapidly Emergency Declared WHO
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہجنوبی کوریا میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں واضح اضافہ ریکارڈ اگر کسی کو کرورنا وائرس کی دوا بنو ھو تو اس کوDAN کہا سے ملے گا
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

انوکھا اسمارٹ فون جو نازیبا تصاویر کھینچنے سے انکار کر دیتا ہے - Mobilephones - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »