جاوید لطیف بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو کمیٹی میں بلانے کے معاملے پر بضد

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پوری دنیا میں قائمہ کمیٹیاں حاضر سروس طاقتور ترین لوگوں کو طلب کرتی ہیں، جاوید لطیف تفصیلات جانیے: DailyJang

اسپیکر اسد قیصر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید لطیف کی جانب سے خط کا جواب موصول ہوگیا، میاں جاوید لطیف سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو قائمہ کمیٹی میں بلانے کے معاملے پر قائم ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے متفقہ طور پر ثاقب نثار کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا، یہ کسی فرد کا نہیں پارلیمان کی بالا دستی کا معاملہ ہے، پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ جاوید لطیف نے کہا کہ پوری دنیا میں قائمہ کمیٹیاں حاضر سروس طاقتور ترین لوگوں کو طلب کرتی ہیں، سابق جج یا چیف جسٹس کو کمیٹی میں بلانا کسی طور توہین عدالت نہیں، کوئی بھی عدالت پارلیمانی پروسیڈنگز کو نہیں روک سکتی۔

خط میں کہا گیا کہ قائمہ کمیٹی کے ثاقب نثار کو بلانے پر اسپیکرکی عدلیہ کی توہین کی منطق ناقابل فہم ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی نےجسٹس ثاقب نثار کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں طلبی کی مخالفت کی تھی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری پہلے ہی ثاقب نثار کو کمیٹی میں بلانے کی مخالفت کر چکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔