بی4یوکیس،سربراہ سیف اوراہلیہ کی مزید 2جائیدادیں منجمد

نیب کے اقدامات کی احتساب عدالت نے نیب کے فیصلے کی توثیق...;

Samaatv, B4u

22/01/2022 4:04:00 PM

سرمایہ کاری کےنام پرعوام کو لوٹنے کے کیس میں نیب نے بی فاریو نامی کمپنی کے سربراہ سیف الرحمن نیازی اوراُن کی اہلیہ کی مزید 2 جائیدادیں ضبط کرلیں،پڑھیے SohailRashid8 کی رپورٹ SamaaTV

نیب کے اقدامات کی احتساب عدالت نے نیب کے فیصلے کی توثیق...;

Sohail Rashidبی فاریوکمپنی کے سربراہ سیف الرحمن نیازی اوران کی اہلیہ کی جائیدادیں ضبط کرنےکےنیب کے اقدامات کی احتساب عدالت نے نیب کے فیصلے کی توثیق کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سیف الرحمن نیازی کی کی رائیونڈ لاہور میں 113کنال اراضی اور اُن کی اہلیہ کے نام پلاٹ منجمد کرنے کا حکم دیا۔

نیب راول پنڈی کے مطابق محمد سہیل بی فور یو کا سوشل میڈیا اور ویب سائٹس چلاتا تھا۔ بی فوریو اور ایس آر گروپ کی ویب سائٹس محمد سہیل کے نام پر رجسٹرڈ تھیں۔بی فور یو کے مالک کی گرفتاری کی وجوہات سے متعلق 11 صفحات پر مشتمل دستاویز نیب نے جاری کی تھیں۔سیف الرحمان دستاویزی شواہد کے مطابق عوام الناس سے 11 ارب روپے بٹور چکے ہیں۔گواہان کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں فوری گرفتاری ناگزیر تھی۔ سیف الرحمان نیازی شواہد کے مطابق اب بھی فراڈ جاری رکھے ہوئے تھے۔ سیف الرحمان نے ایس ای سی پی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی۔

مزید پڑھ: SAMAA TV »

Watch Live Streaming - SAMAA

مزید پڑھ >>

Muhammad Qasim has seen that he is in a fierce battle with Dajjal and his army. Muhammad Qasim at that time is leading the Muslim army. This any many other hints in his dreams qualify him to be the Imam Al-Mahdi. Explanation here SohailRashid8 Many rulers have ruled and if you look at their history then every time there was a hope that Pakistan will flourish but nothing happened, rather the circumstances have been getting worse than ever before. A dream of Muhammad Qasim from Jan 2019. More on

بلدیاتی انتخابات جیتنے کی تیاری، کے پی حکومت کی بڑی بیوروکریٹک تبدیلیاںکے پی حکومت کی بڑی بیوروکریٹک تبدلیاں ، تقرریاں اور تبادلے اس دن متعارف کرائے گئے جب الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد - ایکسپریس اردوپریانکا اور نک نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور ایکسپریس والوں کو ماموں بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں Congrats Or express mamu bne ga

پروین رحمان کی خدمات کا اعتراف، گوگل کا ڈوڈل کراچی کی بیٹی کے نام -کراچی کی محرومیوں کا درد رکھنے والی اس شہر کی بیٹی پروین رحمان کو اس دنیا سے رخصت ہوئے8برس بیت گئے، ان کی کارکردگی اور ان کے خلوص کا گوگل

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائشاداکارہ نے انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بچے کی پیدائش کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔ مزید جانیے : priyankachopra NickJonas GeoNews Matlb kuch bhe Congrats geo mamu

سعودی عرب: بچوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے حکام کی وضاحتذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں طلبا کو ویکسین لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں، مملکت کے تمام ریجنز میں ویکسی نیشن سینٹرز قائم ہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئیلاہور:   ملک کے اکثر علاقوں میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا، بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج سے

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 2 hours ago SAMAA | Sohail Rashid Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 2 hours ago سرمایہ کاری کےنام پرعوام کو لوٹنے کے کیس میں نیب نے بی فاریو نامی کمپنی کے سربراہ سیف الرحمن نیازی اوراُن کی اہلیہ کی مزید 2 جائیدادیں ضبط کرلیں۔ بی فاریوکمپنی کے سربراہ سیف الرحمن نیازی اوران کی اہلیہ کی جائیدادیں ضبط کرنےکےنیب کے اقدامات کی احتساب عدالت نے نیب کے فیصلے کی توثیق کردی۔ نیب نے ضبط کی جانے والی جائیدادوں کے فیصلوں کی توثیق کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جج نے استفسار کیا کہ اس کیس میں کتنے شکایات کنندہ ہیں جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں پانچ ہزار سے زائد شکایات نیب کو مل چکی ہیں جن کا پیسہ سرمایہ کاری کے نام پرلوٹا گیا ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سیف الرحمن نیازی کی کی رائیونڈ لاہور میں 113کنال اراضی اور اُن کی اہلیہ کے نام پلاٹ منجمد کرنے کا حکم دیا۔ سیف الرحمان کےقریبی ساتھی محمد سہیل گرفتار ستمبر2021 میں نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کے قریبی ساتھی محمد سہیل کو گرفتار کیا تھا۔ نیب راول پنڈی کے مطابق محمد سہیل بی فور یو کا سوشل میڈیا اور ویب سائٹس چلاتا تھا۔ بی فوریو اور ایس آر گروپ کی ویب سائٹس محمد سہیل کے نام پر رجسٹرڈ تھیں۔ نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ سیف الرحمان سے ابتدائی تفتیش کی روشنی میں محمد سہیل کو گرفتار کیا گیا، سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو پرکشش منافع کا جھانسہ دیا جاتا تھا اور محمد سہیل نے اربوں روپے کے فراڈ میں سیف الرحمان کی معاونت کی۔محمد سہیل کو پشاور سے گرفتار کرکے نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ بی فور یو کے مالک کی گرفتاری کی وجوہات جاری بی فور یو کے مالک کی گرفتاری کی وجوہات سے متعلق 11 صفحات پر مشتمل دستاویز نیب نے جاری کی تھیں۔ دستاویز کے متن کے مطابق سیف الرحمان نیازی کو انکوائری میں تعاون نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے انکوائری مکمل کرنے کیلئے گرفتاری ضروری تھی۔ خدشہ تھا کہ سیف الرحمان نیازی چھپ جائیں گے یا شواہد خراب کریں گے۔ نیب دستاویز میں یہ بھی کہا گیا کہ سیف الرحمان نیازی کے خلاف کرپشن کےٹھوس شواہد موجود ہیں۔ملزم نے فراڈ اور بدیانتی سے کاروبار کے نام پر جھانسہ دیا۔ سیف الرحمان دستاویزی شواہد کے مطابق عوام الناس سے 11 ارب روپے بٹور چکے ہیں۔گواہان کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں فوری گرفتاری ناگزیر تھی۔ سیف الرحمان نیازی شواہد کے مطابق اب بھی فراڈ جاری رکھے ہوئے تھے۔ سیف الرحمان نے ایس ای سی پی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یکم ستمبر کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے نیب کو بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمان نیازی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت میں دو ہفتے تک توسیع کی تھی۔ ڈی جی نیب کے مطابق ملزم نے 116 ارب روپے کا فراڈ کیا اور اس کیس کے 4لاکھ روپے سے زیادہ متاثرین ہیں۔ ڈی جی نیب نے مزید بتایا کہ سیف الرحمان نیازی کی 4 بیویاں ہیں اور ملائیشیا میں موجود اہلیہ فراڈ کی ماسٹر مائنڈ ہے۔ کمپنی پر عمومی الزام ہے کہ اس نے عام شہریوں کو غیر معمولی منافع کے لالچ میں ورغلایا اور ان سے اربوں روپے بٹورے۔ایس ای سی پی نے اس حوالے سے سخت ایکشن لیتے ہوئے بی فار یو نامی نجی گروپ آف کمپنیز پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ بائیس ستمبر بروز بدھ کو سپریم کورٹ نے نیب کے دائرہ اختیار پر بی فاریوکمپنی کےمالک سیف الرحمان نیازی کا اعتراض مسترد کیا جس کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔نیب نےسیف الرحمان کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ اس سے قبل دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم سیف الرحمان ٹیکس کتنا ادا کرتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹیکس گوشواروں کے مطابق سیف الرحمان نیازی تنخواہ دارملازم ہےاور بظاہر ان کا کوئی کاروبار بھی نہیں۔ بی فوریو کمپنی کے مالک کی عبوری ضمانت میں توسیع ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ سیف الرحمان نیازی کے کیس پر کمپنیز ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہےجس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ غیررجسٹرڈ کمپنیوں پر کمپنیزایکٹ کیسے لاگو ہوسکتا ہے؟۔ سپریم کورٹ نے ملزم سیف الرحمان کو 20لاکھ روپے زرِضمانت جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے ہدایت کی تھی کہ ملزم کے عدم تعاون پر نیب فوری آگاہ کرے۔ملزم سیف الرحمان نیازی نے کارروائی کے خلاف نیب کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں نیب کا دائرہ اختیار بنتا ہے۔ عدالت نے نیب سے ملزم کے خلاف شواہد کی تفصیلات مانگی تھیں۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ نیب کا احاطہ سے ملزم گرفتار کرنا عدالتی وقار کے خلاف ہے۔ نیب ازخود اپنے افسران کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرے اور رپورٹ کی روشنی میں توہین عدالت کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ ملائیشیا نژاد پاکستانی سیف الرحمان خان نیازی کی کمپنی بی فور یو گلوبل اپنے سرمایہ کاروں کو سالانہ 2.5 گنا تک منافع دیتی تھی۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نےاربوں روپے بٹورنے والے بی فور یو نامی نجی گروپ آف کمپنیز پر 4ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ تازہ ترین