بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے حوالدار ناصر حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اس بارے میں مزید جانئے: AajNews AajUpdates

نارووال: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین اور ایک خاتون شہید ہو گئی۔ حوالدار ناصر حسین کو آبائی علاقے نارووال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر، نکیال اور جندروٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے 40 سالہ فاطمہ بی بی شہید ہوگئی جبکہ 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے حاجی پیر سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا حوالدار ناصر حسین شہید ہوا جس کا تعلق نارووال سے تھا۔

حوالدار ناصر حسین کا جسد خاکی جب ان کے آبائی گاؤں فصیح پور نارووال پہنچا تو باہمت اہلخانہ اور بڑی تعداد میں جمع ہونے والے افراد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شہید کا استقبال کیا۔ شہید حوالدار ناصر حسین کی نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور پاک فوج کے افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارتی فوج کی حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، حوالدار ناصر حسین شہیدبھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی فوج کی حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، حوالدار ناصر حسین شہیدبھارتی فوج کی حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، حوالدار ناصر حسین شہید pid_gov OfficialDGISPR
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کا حوالدار اور خاتون شہید
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ,33 سالہ حوالدار شہیدبھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ,33 سالہ حوالدار شہید Pakistan PakArmy LineOfControl Firing ISPR pid_gov MoIB_Official peaceforchange OfficialDGISPR NasirHussain
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 33 سالہ حوالدار شہید ہو گیا10:33 AM, 14 Sep, 2019, اہم خبریں, پاکستان, راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 33 سالہ حوالدار شہیدراولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کےکر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »