نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اہلیہ آئشہ مکھرجی سے عدالت کے ذریعے طلاق لے لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی پٹیالہ ہاﺅس کورٹ (فیملی کورٹ) نے شیکھر دھون کی ان کی اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق کی منظوری دی ہے۔ عدالت میں شیکھر دھون نے موقف اختیار کیا کہ ان کی اہلیہ سالہا سال سے انہیں ان کے اکلوتے بیٹے سے دور رکھ کر ذہنی اذیت کا شکار بنا رہی ہے۔
فیملی کورٹ کی طرف سے کہا گیا کہ شیکھر دھون کی اہلیہ نے خود پر عائد الزامات کی مخالفت نہیں کی اور دفاع میں ناکام رہیں۔ عدالت نے شیکھر دھون کو آسٹریلیا میں بیٹے سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کرانے اور سکول سے چھٹی کے دن باپ کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ شیکھر دھون اور آئشہ مکھرجی کی شادی 2012ءمیں ہوئی تھی۔ ان کے بیٹے کا نام ’زور آور دھون‘ ہے۔ آئشہ مکھر جی کی شیکھر کے ساتھ دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلے شوہر سے بھی دو بیٹیاں ہیں۔ شیکھر دھون اور آئشہ مکھر جی دونوں آسٹریلوی شہری ہیں۔
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
پاکستان کی پریمیئر کیبل اور سعودی عرب کی ایکٹکو کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ ...ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی اور سعودی کمپنی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا جس کے ذریعے دونوں ممالک کی کمپنیاں ملکر ہائی ٹیک فائبر سلوشنز کو متعارف کروائیں گی جس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے. سعودی دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں ACTCO ایکٹکو کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پریمیئر کیبل لمیٹڈ پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں پاکستانی اور سعودی کمپنی کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے گئے. معاہدے کے مطابق دونوں کمپنیاں ملکر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں ہائی ٹیک فائبر سلوشننز کو متعارف کروائیں گی جس سے دونوں ممالک کی عوام میں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور آئی ٹی کے میدان میں ایک نئی جدت بھی آئے گی. آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا اس موقعہ پر پاکستانی سفیر احمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل ٹیلی کوم فیصل اقبال، چیئرمین 'پاشا' پاکستان سوفٹ ویئر ھاؤس زوہیب خان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں.
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »