بھارتی ایئر چیف پھٹ پڑے، اپنی فضائیہ کی پول کھول دی

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بھارتی طیاروں کے بارے میں ائیر چیف کا بیان مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ بن گیا۔۔۔ اس بارے میں یہاں جانئے: AajNews AajUpdates

نئی دہلی: بھارتی ایئرچیف مارشل بی ایس دھنوا نے اپنی ہی فضائیہ کی پول کھولتے ہوئے کہا کہ ہم 44 سال پرانے جنگی طیارے اُڑا رہے ہیں، حالانکہ اتنی پرانی تو کوئی کار بھی چلانے کی ہمت نہ کرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے 1973 کے مگ طیاروں کے بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا حصہ ہونے پر پھٹ پڑے۔ ایئر چیف اپنی ہی حکومتوں کی نااہلی اور لاپرواہی کا پردہ چاک کرتے ہوئے بولے کہ کوئی بھی ذی شعور شخص 44 سال پرانی کار بھی چلانا نہیں چاہے گا کیوں کہ اس میں خطرہ ہے، لیکن ہمیں اتنے ہی پرانے طیارے فضا میں اُڑانے ہوتے ہیں اور ایف-16 سے مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے امید ظاہر کی رواں برس روس کے جنگی جیٹ طیارے مل جائیں گے، فی الحال مگ طیاروں کی بھارت میں تیار کئے گئے پرزوں سے مرمت کرکے کام چلایا جا رہا ہے۔ 110 مگ-21 طیاروں کو 2006 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے اعداد وشمار میں بتایا گیا تھا کہ 40 برسوں کے درمیان بھارتی فضائیہ کے 872 مگ-21 طیاروں میں سے نصف طیارے کسی نہ کسی واقعے میں تباہ ہوچکے ہیں، جن میں سے 3 طیارے رواں برس تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ٹی بی کی جان لیوا قسم کے لیے نئی دوا کے استعمال کی منظوری - ایکسپریس اردوامریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ٹی بی کی ایسی قسم کے لیے نئی دوا کی منظوری دی ہے جو لاعلاج تھی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

تہران برٹش کونسل کی ایرانی خاتون ورکر کی 10 سال قید کی سزا کی توثیقتہران برٹش کونسل کی ایرانی خاتون ورکر کی 10 سال قید کی سزا کی توثیق Tehran BritishCounsil Worker IranianWoman FinalAppeal Condemned10Years IntelligenceServices America EuropeanUnion
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی حکومت کی پالیسی سےتنگ آکر بھارتی آرمی کےکرنل وجے اچاریہ مستعفی | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

پیمرا کی کارروائی، بھارتی مواد نشر کرنے والے آپریٹرز کے آلات ضبط کرلیےپیمرا کی بلوچستان کے اضلاع میں کیبل ٹی وی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی، بھارتی مواد نشر کرنے والے آپریٹرز کے آلات ضبط کرلیے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق پیمرا ریجنل آفس کوئٹہ کی ٹیم نے صوبے کے مختلف...;
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

حکومت کے خلاف بولنے پر بھارتی گلوکارہ کو ریپ کی دھمکیاں - Entertainment - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، شہریوں کی شہادت پر احتجاج
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »