ماہرین کے مطابق ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مذکورہ بیماری کا تعلق کورونا سے ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
مذکورہ بیماری کی سب سے پہلے گزشتہ ماہ اپریل میں یورپی ممالک اٹلی و برطانیہ کے ماہرین نے صحت نے انکشاف کیا تھا اور انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں جاں بحق ہونے والے متعدد بچے ایسی پراسرار بیماری میں چل بسے ہیں جو بیماری انہوں نے پہلے نہیں دیکھی۔ بعض ماہرین کا خیال تھا کہ ممکنہ طور مذکورہ بچے ایشیائی ممالک میں بچوں میں پھیلنے والی بیماری کاواساکی میں مبتلا ہوئے ہوں گے، کیوں کہ جن بچوں کو ہسپتال لایا گیا ان میں کاواساکی کی طرح شدید بخار، جسم میں درد اور سوزش جیسی علامات تھیں۔
ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اس بیماری میں خون کی شریانوں میں ورم پھیلتا ہے اور دل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مذکورہ تحقیق کے بعد اب امریکی ماہرین نے بھی لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے بچوں میں سینڈروم یا کاواساکی بیماری جیسی علامات دیکھیں تو وہ فوری طور پر اپنے معالجین سے رجوع کردیں.
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
گمشدہ بچوں کی تلاش میں مددگار ’زینب الرٹ ایپ‘ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »