بلوچستان: تحریک عدم کے حق اور مخالفت میں کوششیں تیز، کون کس سے مل رہا ہے؟ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 73 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بلوچستان اسمبلی میں ایک بار پھر نمبروں کا کھیل: 65 کی اسمبلی میں کون کس کے ساتھ ہے، متضاد دعوے۔

وزیرِ اعلیٰ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد: تحریک عدم کے حق اور مخالفت میں کوششیں تیز، کون کس سے مل رہا ہے؟جب چیئرمین سینٹ میر محمد صادق سنجرانی، وزیر اعلیٰ جام کمال سے ناراض سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو سے بات چیت کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے تو وہاں سپیکر سمیت بلوچستان اسمبلی کے ساتھ 17 اراکین موجود تھے۔

حزب اختلاف کے اراکین کا کہنا ہے کہ گراﺅنڈ ورک مکمل کرنے کے بعد انھوں نے تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے جس کی کامیابی یقینی ہے بلکہ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے حکومتی صفوں میں ناراضی زیادہ ہونے کی وجہ سے شاید تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ کو مستعفی ہونا پڑے۔ حزب اختلاف کے رکن اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما نصراللہ زیرے نے بتایا کہ حکومتی اتحاد میں بہت سارے لوگ ناراض ہیں اس لیے وہ بھی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جام کمال بلوچستان کو نہ صحیح گورننس دے سکے اور نہ ہی ترقیاتی بجٹ کو منصفانہ تقسیم کیا۔ ’ترقیاتی بجٹ کے 13 ارب روپے وزیر اعلیٰ اپنے ضلع میں اپنے ہی حلقے میں لے گئے ہیں اور حزب اختلاف کے حلقوں کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے۔‘تحریک عدم اعتماد کے بعد جب صورتحال گھمبیر ہوئی تو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر رہنما کوئٹہ پہنچ گئے۔

سردار محمد صالح بھوتانی سے اختلاف اس قدر شدید ہوگئے تھے کہ وزیر اعلیٰ نے ان سے بلدیات کا محکمہ واپس لے لیا تھا جس پر انھوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ تاثر عام ہے کہ اگر کسی نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس جانا ہے تو ان کو اپنی عزت وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر رکھ کر جانا ہوگا کیونکہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں ان کی عزت نہیں ہو گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ خود وزیر اعلیٰ جام کمال اور پارٹی کے دیگر اراکین ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ملاقات کے بعد جب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں وفد ناراض اراکین کے ساتھ بات چیت کے لیے گیا تو بات چیت کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

دہشت گردی کیا ہے ؟

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فحش فلموں کے کیس میں گرفتار راج کندرا کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش12:36 PM, 16 Sep, 2021, انٹرٹینمینٹ, ممبئی : فحش فلموں کے کیس میں شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا پر چارج شیٹ عدالت میں پیش کردی گئی ۔ چارج شیٹ پندرہ
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

طالبان کے اقتدار میں آنے کے ایک ماہ بعد کابل میں روز مرہ زندگیطالبان کی جانب سے وسط اگست میں دارالحکومت کابل کا اقتدار حاصل کرنے کے ایک ماہ بعد افغانستان کو معاشی اور انسانی مسائل کا سامنا ہے جہاں اس کے عوام بہتر زندگی کے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

حریم شاہ کی مری کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کے دوران گنگنانے کی نئی ویڈیو وائرلحریم شاہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنا نہیں بھولتی ہیں۔ ان کو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا جاسکتا ہے جس پر وہ اپنی مصروفیات سے متعلق Heriamndi Hareem , News of Heriamndi اب یہ خبر ہے..... لعنت ہے ایسے میڈیا پہ کوئی کام کی خبر نہیں ہے انتہائی فضول میڈیا What is this yr? Why you people are giving too much fame to her.
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئیکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ کچھ دنوں سے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جسے قابو کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے مداخلت کی ، ڈالر 169.60 روپے کی بلند ترین سطح پر
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سپینجزیرہ مالورکا کی سمندری حدود میں تیراکی کے لیے جانے والے2 امریکیوں کی لاشیں برآمدسپین کے جزیرے مالورکا کی چٹان کے قریب پانی میں 2 امریکی سیاح مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے نے سپین کے ساحلی محافظ کے حوالے سے بتایا کہ دونوں
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی شرح میں بتدریج کمیاسلام آباد : پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں بتدریج کمی آنے لگی ، کراچی میں شرح 6.76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »