برینڈن ٹیلر:’ ُبک میکر سے پیسے ضرور لیے لیکن میچ فکسنگ میں ملوث نہیں رہا‘ - BBC News اردو

برینڈن ٹیلر:’ ُبک میکر سے پیسے ضرور لیے لیکن میچ فکسنگ میں ملوث نہیں رہا‘

25/01/2022 4:59:00 AM

برینڈن ٹیلر:’ ُبک میکر سے پیسے ضرور لیے لیکن میچ فکسنگ میں ملوث نہیں رہا‘

برینڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ دو سال سے ایک بوجھ لیے چل رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت بری طرح متاثر ہو رہی تھی اور وہ خود کو تاریکی میں محسوس کر رہے تھے۔

عبدالرشید شکوربی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی23 منٹ قبلGetty Images،تصویر کا کیپشنبرینڈن ٹیلر نے زمبابوے کی طرف سے اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز سنہ 2004 میں کیا تھازمبابوے کے سابق ٹیسٹ کرکٹر برینڈن ٹیلر نے بک میکر کے رابطے اور ان کے ہاتھوں بلیک میل کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

برینڈن ٹیلر نے پیر کے روز یہ انکشاف اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا، جس میں انھوں نے تین صفحات پر مشتمل اپنا تفصیلی بیان پوسٹ کیا۔یاد رہے کہ برینڈن ٹیلر نے گزشتہ سال ستمبر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔برینڈن نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ وہ دو سال سے ایک بوجھ لیے چل رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت بری طرح متاثر ہو رہی تھی اور وہ خود کو تاریکی میں محسوس کر رہے تھے۔

مزید پڑھ: BBC News اردو »

Lahore General Hospital k doctor k qatal ka muamma hal hogya, waja itni mamooli k yaqeen na aye

لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، وجہ اتنی معمولی کے یقین نہ آئے#LahoreGeneralHospital #DoctorMurder مزید پڑھ >>

تو کیا پیسے بہن کی شادی کے لیے لئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔ 🤔 Woooooooow he's much more clever than others Real Face of indian but ICI wil never tak action bcz they r endian What an INNOCENC ?

پنجاب یونیورسٹی میں امتحانات میں ہلڑ بازی کے الزام میں 50 سے زائد طلبا گرفتارگرفتار طالب علم جاری امتحانات میں اپنے ساتھی کو امتحان دلوانے اکٹھے ہوئے تھے، یونیورسٹی انتظامیہ

خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کورونا اور ڈینگی کے لیے طبی یونٹس قائم

ملک میں بڑتی مہنگائی سے پریشان خاتون کا وزیر اعظم سے سوال۔۔۔ملک میں بڑتی مہنگائی سے پریشان خاتون کا وزیر اعظم سے سوال۔۔۔ کیا اب ہم گھبرا سکتے ہیں؟ وزیر اعظم عمران خان کا جواب جانیئے AajNews PMImranKhan

مری میں برفانی تودے گرنے سے نظام زندگی مفلوج، نتھیا گلی سے مری جانیوالی سڑکیں بندبلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہری سخت ٹھنڈ اور مسلسل برف پڑنے سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں مزید پڑھیں:GeoNews murreealert اور بلوچستان کے بیجلی پنجاب کو دے رہاہے atmic bomb to buna liya ye kam kon kuray ga

کوئٹہ میں برفباری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ، معمولات زندگی متاثرکوئٹہ میں برفباری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ، معمولات زندگی متاثر ARYNewsUrdu الله پاک غرباء کی نصرت و حفاظت کرے - آمین

بھارتی تاجر سے ملاقات ۔۔برینڈن ٹیلر آئی سی سی کے ریڈار پر آ گئےزمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وہ کسی بھی طرح کی فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں‘‘۔

برینڈن ٹیلر:’ ُبک میکر سے پیسے ضرور لیے لیکن میچ فکسنگ میں ملوث نہیں رہا‘ عبدالرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی 23 منٹ قبل Getty Images ،تصویر کا کیپشن برینڈن ٹیلر نے زمبابوے کی طرف سے اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز سنہ 2004 میں کیا تھا زمبابوے کے سابق ٹیسٹ کرکٹر برینڈن ٹیلر نے بک میکر کے رابطے اور ان کے ہاتھوں بلیک میل کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ برینڈن ٹیلر نے پیر کے روز یہ انکشاف اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا، جس میں انھوں نے تین صفحات پر مشتمل اپنا تفصیلی بیان پوسٹ کیا۔ یاد رہے کہ برینڈن ٹیلر نے گزشتہ سال ستمبر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ برینڈن نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ وہ دو سال سے ایک بوجھ لیے چل رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت بری طرح متاثر ہو رہی تھی اور وہ خود کو تاریکی میں محسوس کر رہے تھے۔ اس دوران انھوں نے اپنے قریبی دوستوں اور فیملی کے ساتھ یہ تمام باتیں شیئر کیں اور انھیں ان کا پیار اور سپورٹ ملی۔ برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ یہ بیان دینا اس لیے بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ آئی سی سی بھی اس بارے میں بیان جلد جاری کرے گی۔ برینڈن ٹیلر نے بک میکر سے اپنے رابطے کے بارے میں بتایا کہ اکتوبر 2019 میں ایک انڈین بزنس مین نے ان سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ میں ان سے زمبابوے میں ممکنہ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ اور اس کی سپانسرشپ کے بارے میں بات کرنے کے لیے انڈیا آؤں جس کے لیے وہ مجھے پندرہ ہزار ڈالرز ادا کریں گے۔ برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ اس سے انکار نہیں کریں گے لیکن وہ وقت ایسا تھا جب زمبابوے میں کرکٹرز کو چھ ماہ سے ادائیگیاں نہیں ہوئی تھیں اور یہی سوال ذہنوں میں تھا کہ کیا زمبابوے کی کرکٹ بین الاقوامی سطح پر جاری رہ سکے گی۔ اسی سوچ کے بعد انھوں نے انڈیا کا سفر کیا جہاں ان کی اس بزنس مین اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ بات چیت ہوئی اور وہ انھیں ڈنر پر لے گئے۔ برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ اس ڈنر کے موقع پر سب نے مے نوشی بھی کی اور پھر انھوں نے کھلے عام مجھے کوکین کی پیشکش کی جسے میں نے بے وقوفی سے استعمال کر لیا۔ ’مجھے اب بھی یہ احساس ہوتا ہے کہ میں خود کو کس طرح بیمار محسوس کر رہا تھا اور ان لوگوں نے میرے ساتھ کس طرح کھیلا۔‘ برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ اگلی صبح وہی لوگ میرے ہوٹل کے کمرے میں آئے اور مجھے گزشتہ رات کی کوکین استعمال کرنے والی ویڈیو دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے ان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں سپاٹ فکسنگ نہیں کی تو وہ اس ویڈیو کو عام لوگوں تک جاری کردیں گے۔ ’اس وقت مجھے اپنی جان کا خطرہ بھی محسوس ہوا کیونکہ چھ لوگ میرے کمرے میں موجود تھے۔‘ یہ بھی پڑھیے