برطانوی شخص نے ٹیٹو سے پورے بدن کو سیاہ کرڈالا - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

27 سالہ ایلی انِک نے چہرے سمیت پورے جسم کو سیاہ رنگ کے ٹیٹو سے بھردیا ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں

ہم جانتے ہیں کہ جسم کو چھیدنے اور ٹیٹو گدوانے والے خواتین و حضرات دوسروں سے الگ نظر آنے کے لیے ہرحربہ استعمال کرتے ہیں۔ اب ایک برطانوی شخص نے اپنے چہرے سمیت پورے جسم کو سیاہ کرلیا ہے۔

27 سالہ ایلی انک کا تعلق برطانوی شہر برائٹن سے ہے اور وہ ٹیٹو کا چلتا پھرتا نمونہ نظر آتے ہیں۔ گزشتہ دس برسوں سے وہ خود کو تبدیل کررہے ہیں ۔ انہوں نے پورے بدن کو سیاہ رنگنے کے بعد آنکھوں میں بھی سیاہی انڈیلی ہے اور نتھنوں اور منہ کے اندر اسٹریچرلگا کر انہیں پھیلایا ہے۔ ایلی بچپن میں اسپین گئے تھے جہاں ایک قبیلے نے ٹیٹو سے خود کو آراستہ کیا ہوا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ دس برس سے وہ خود کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایلی کے مطابق وہ مصوری کے جنونی ہیں اور لڑکپن سے پکاسو کے مداح رہے ہیں۔ بلوغت پر وہ اپنے جسم کی طرف مائل ہوئے اور اسےبدلنے کا سوچا۔

وہ پکاسو کے فن پاروں کی طرح تجریدی نظر آنا چاہتے تھے یعنی انہیں دیکھ کر کوئی اندازہ نہ کرسکے کہ وہ کیا چاہتے ہیں بس وہ اپنے آپ کو ایک احساس کے طور پرپیش کرنا چاہتے تھے اور یوں بہت غوروفکر کے بعد انہوں نے خود کو سیاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے چہرے سمیت پورا جسم سیاہ ٹیٹو میں ڈبودیا اور منہ کے اندر کا حصہ اور آنکھوں کی سفیدی کو بھی سیاہ کرڈالا جس کے لیے خاص انجیکشن لگائے گئے ہیں۔ اس میں معمولی غلطی بھی عمر بھر کا پچھتاوا بن سکتی تھی لیکن سب کام خیریت سے ہوگیا اور اب وہ دنیا کے واحد شخص ہیں جو سیاہ ٹیٹوسے مکمل کالے ہوچکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شمالی کوریا نے امریکہ سے جوہری پروگرام پر بات چیت سے انکار کردیا۔شمالی کوریا نے امریکہ سے جوہری پروگرام پر بات چیت سے انکار کردیا۔ NorthKorea USA KimJongUn Trump DenuclearizationTalks NuclearWeapons NuclearProgram realDonaldTrump StateDept SecPompeo UN
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

بارات تاخیر سے پہنچنے پر دلہن نے پڑوسی سے شادی کرلیبارات تاخیر سے پہنچنے پر دلہن نے پڑوسی سے شادی کرلی ARYNewsUrdu Ye bhe Sher kare Shukriya 😁😁😁 😂
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے اس کام کیلئے راہ ہموار کریں نوازشریف نے ...'اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے اس کام کیلئے راہ ہموار کریں' نوازشریف نے پارٹی کو ہدایت کردی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 75 رنز سے ہرادیاانگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 75 رنز سے ہرادیا ويڈيو لنک: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

طارق فضل چودھری نے تحریک انصاف کواخلاقیات سے عاری قراردیدیااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ تحریک
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

امریکا نے افغان جنگ سے متعلق حقائق چھپائے، خفیہ دستاویزات میں انکشاف - ایکسپریس اردوامریکا نے افغان جنگ کی حقیقت چھپائی اور جھوٹی خبریں جاری کیں واشنگٹن پوسٹ نے خفیہ دستاویزات میں امریکا کا بھانڈا پھوڑ دیا اس میں کون سی نئی بات ہے عراق تباہ کیا اور لیبیا تباہ اور شام تباہ کیا یمن تباہ کیا ایرانیوں پر 8 سال جنگ مسلط رکھی اور اب افغانستان کو 19 سال جھوٹ کی بنیاد پر ہمارے تعاون سے برباد کیا Haqeeqat_TV تو کیا ہوا پاکستانی فوج کون سا سچ بتاتی ہے وہ بھی قوم کو جھوٹ بولتی اور حقیقت چھپاتی ہے اگر ملک کے اندر کچھ ہوتا ہے فوج فورن Border پر جھوٹی خبریں دینا شروع کر دیتی ہے یقین نہ ہو تو تھوڑے دن انتظار کر لو دیکھ لینا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »