بانیِ پاکستان کو زیارت منتقل ہونے کا مشورہ کس نے دیا؟

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 76 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

محمد علی جناح کی زندگی کے آخری 60 دن: بانیِ پاکستان کو زیارت منتقل ہونے کا مشورہ کس نے دیا؟

تیس جولائی 1948 کو جناح کے یہ تمام معالجین زیارت پہنچ گئے۔ اس سے ایک دن پہلے بابائے قوم کی دیکھ بھال کے لیے کوئٹہ سے ایک تربیت یافتہ نرس، فلس ڈلہم کو بھی زیارت بلوایا جا چکا تھا۔ اب خدا خدا کرکے جناح کا باقاعدگی سے علاج شروع ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے کہ اسی دن ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس پر اب تک خاموشی کے پراسرار پردے پڑے ہوئے ہیں اور جو لوگ اس سے واقف بھی ہیں ان کا یہی اصرار ہے کہ اس واقعے کو اب بھی راز ہی رہنے دیا...

محترمہ نے اپنی اس کتاب میں لکھا: ’جولائی کے اواخر میں ایک روز وزیراعظم لیاقت علی خان اور چوہدری محمد علی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک زیارت پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر الٰہی بخش سے پوچھا کہ جناح کے مرض کے بارے میں ان کی تشخیص کیا ہے؟ ڈاکٹر نے کہا کہ انھیں فاطمہ جناح نے بلایا ہے اور وہ اپنے مریض کے بارے میں صرف ان ہی کو کچھ بتا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اصرار کیا کہ وہ بطور وزیراعظم، گورنر جنرل کی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں لیکن تب بھی ڈاکٹر الٰہی بخش کا مؤقف یہی رہا کہ وہ اپنے مریض کی اجازت کے...

اس کے بعد فاطمہ جناح لکھتی ہیں: ’کھانے کی میز پر میں نے وزیراعظم کو بہت خوشگوار موڈ میں پایا۔ وہ لطیفے سنا رہے تھے اور ہنسی مذاق کر رہے تھے جبکہ میں بھائی کی صحت کے لیے خوف سے کانپ رہی تھی جو اوپر کی منزل میں بستر علالت پر پڑے ہوئے تھے۔ کھانے کے دوران چوہدری محمد علی چپ چاپ کسی سوچ میں گم رہے۔ کھانا ختم ہونے سے پہلے میں اوپر چلی گئی۔ جب میں کمرے میں داخل ہوئی تو بھائی مجھے دیکھ کر مسکرائے اور بولے ’فاطی، تمہیں ہمت سے کام لینا چاہیے۔‘ میں نے اپنے آنسوؤں کو چھپانے کی بڑی کوشش کی جو میری آنکھوں...

ہمایوں خان نے مزید بتایا: ’قائداعظم کے انتقال کے فوراً بعد لیاقت علی خان نے میرے والد کو بلاوا بھیجا۔ لیاقت علی خان نے ان سے پوچھا کہ اس روز زیارت میں جب میں کمرے سے باہر نکل آیا اور آپ اندر گئے تو قائداعظم نے آپ سے کیا بات کی تھی۔ میرے والد نے لیاقت علی خان کو بہترا یقین دلانے کی کوشش کی قائد نے آپ دونوں کے مابین ہونے والی گفتگو کے بارے میں مجھ سے قعطاً کوئی بات نہیں کی تھی سوائے اس کے کہ اس کے بعد قائد نے دوا کھانی بند کر دی تھی، لیکن میرے والد کے اس جواب سے لیاقت علی خان کو تسلی نہیں...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شاہد آفریدی کا کورونا کے شکار بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار - ایکسپریس اردوشاہد آفریدی کا کورنا کے شکار بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار -
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

صدر پاکستان کا دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہاسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کاٹریڈڈپلومیسی اور پاکستانی آم کی شوکیسنگ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہورکے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہورکے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

لداخ کشیدگی: چین اور انڈیا کے درمیان فوجی مذاکرات کا چوتھا دور منگل کوچین اور انڈیا کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے درمیان منگل کو مشرقی لداخ کے علاقے چسول میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کا چوتھا دور ہو رہا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم کا کشمیریوں کی جدو جہد کو سلاموزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، ان کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan KashmirMartyrsDay
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »