تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے آئی سی سی سے بال ٹیمپرنگ کرنے اور ایل بی ڈبلیو قانون کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے،کرکٹ کی دنیا کے معروف کھلاڑی اور حال کے کمنٹیٹر وتجزیہ نگار کہتے ہیں کہ کووڈ-19کے بعد تھوک کا استعمال مشکل ہوگا۔
ایان چیپل نے کہا ہے کہ جیسا کہ گیند سے چھیڑ چھاڑ ہمیشہ سے ایک متنازعہ مسئلہ رہا ہے، ایسے میں میں نے مشورہ دیا کہ کرکٹ ایڈمنسٹریٹر بین الاقوامی کپتانوں سے گیند چمکانے کے لئے قدرتی اشیاء کے استعمال کی فہرست تیار کرنے کو کہیں اس فہرست میں سے منتظمین کو ایک طریقہ انتخاب کرنا چاہئے جو جائز ہو اور باقی تمام طریقوں کو غیر قانونی قرار دے کر ان کے لئے سزا دی جانی چاہئے۔
چیپل نے ساتھ ہی کہا کہ منتظمین کو ایل بی ڈبلیو کے قوانین میں بھی تبدیلی کرنا چاہئے جس کو ہر بولر خوش آمدید کہے گا۔ نئے ایل بی ڈبلیو عہد نامے میں اگر کوئی بھی گیند بیٹ پر ٹكرائے بغیر پہلے پیڈ سے ٹکراتی ہے اور امپائر کے نقطہ نظر سے وہ گیند اسٹمپ سے ٹکرا رہی ہو تو ایسے میں بلے باز کو آؤٹ قرار دیا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »