بابا گرونانگ کا جنم دن،ہزاروں یاتری کارتارپور پہنچ رہے ہیں

  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتار پور پہنچ رہے ہیں۔کرتار پور کوریڈور کا کام 9 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیوجی کے جنم دن کے سلسلے میں ہندوستان سیمت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں نےنارروال پہنچنا شروع کردیا ہے۔

باباگرونانک نےاپنی زندگی کے آخری ایام کرتارپور میں گزارے۔ یہاں بابا جی نے کھیتی باڑی کا کام کیا جو سکھ مذہب کے پیروں کاروں کے لئے انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے،یہاں آنے والے یاتری مذہبی رسومات ادا کرکے دلی سکون محسوس کرتے ہیں۔ دوسری جانب کرتارپورکوریڈور کا کام بھی آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔لنگرخانہ،بارہ دری، مقدس تالاب، لنگر حال کےعلاوہ میوزیم 'لائبریری،کار پارکنگ،سیکورٹی رومز، برآمدے،سڑکیں، واش رومز اور دربار کے داخلی وخارجی راستوں کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ دربار صاحب کے احاطے میں لگایا جانے والا سنگ مرمر اور پتھر کی رگڑائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اگلے ماہ ہونے والی تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کوریڈور کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ بھارت سے کانگرس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھی کرتارپور آئیں گے۔ کوریڈور کے راستے5000 سکھ یاتری ویزہ کے بغیر بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوسکیں گےجہاں ٹرمینل پر ان کی دستاویزات کی مکمل پڑتال کے بعد انہیں بابا گرونانک کے دربارصاحب جانے کی اجازت ہوگی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

الیکش کمیشن ممبران کی تعیناتی کا کیس، عدالت کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کا حکم
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن ممبران تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے کا حکماسلام آباد:اسلام آبادہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن ممبران تعیناتی کےمعاملےکوپارلیمنٹ بھیجنےکاحکم دیدیا،چیف جسٹس نےکہاکیا پارلیمنٹ اتناچھوٹا معاملہ حل نہیں کرسکتی؟
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

برطانوی شاہی جوڑے کا گرلز ہائی سکول اسلام آباد کا دورہ، مختلف شعبوں کا جائزہ🥰
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

افغان قونصلر کا پشاور مارکیٹ سے متعلق بیان، پاکستان کا موقف بھی آگیااسلام آباد(ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے افغانستان کی جانب سے پشاور مارکیٹ سے متعلق بیان کو
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

چین کا اگلے دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد فراہم کرنے کا اعلانبیجنگ/کھٹمنڈو :چین کے صدر شی جن پنگ نے نیپال کو اگلے دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

عالمی برادری کا دباﺅ، مقبوضہ کشمیر میں کل سے موبائل فون بحال کرنے کا اعلاننئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت نے شدید عالمی دباﺅ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کل سے موبائل فون
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »