بائیوسیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی، محمد حفیظ کوآئسولیٹ کردیا گیا - Sports - Aaj.tv

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

محمد حفیظ کی غلطی پر پی سی بی کا ردعمل آگیا۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates Hafeez PakvsEng PCB

ساؤتھمپٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بائیوسیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر آئسولیشن میں بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ آج صبح ٹیم ہوٹل سے متصل گولف کورس گئے تھے جو کہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہے۔ اس دوران انہوں نے ایک عام فرد کے ہمراہ تصویر بنوائی اور اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر بھی کیا۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حفیظ نے 2 میٹر پر مشتمل سماجی فاصلے کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، لہٰذا ٹیم منیجمنٹ نے ٹیم ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد حفیظ کو آئسولیشن میں بھیج دیا ہے۔

آل راؤنڈر اس وقت تک آئسولیشن میں رہیں گے جب تک کہ ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی نہیں آجاتا۔ حفیظ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ بدھ کی سہ پہر لے لیا گیا ہے جبکہ نتیجہ جمعرات کو متوقع ہے۔ پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ کو آئسولیشن میں بھیجنے کا فیصلہ ان کے اور ان کے اردگرد موجود تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

ٹیم منیجمنٹ کا ماننا ہے کہ یہ غلطی غیر دانستہ تھی تاہم یہ سب کو بائیو سیکیور ماحول کی گائیڈ لائنز کی پیروی کرنے کی ایک اچھی یاد دہانی ہے۔واضح رہے کہ محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے 20 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

محمد حفیظ نے انگلینڈ میں بائیو سیکیور پرٹوکولز کیخلاف ورزی کردی - Sports - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

بائیو سیکیور کی خلاف ورزی، محمد حفیظ کو آئسولیشن میں بھیجنے کا فیصلہلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ پی سی بی کی طرف سے بائیو سیکیور کی خلاف ورزی کرنے لگے۔ جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس اظہر علی کی حمایت میں میدان میں آگئے - Sports - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

ایف بی آر کی نااہلی اور بدعنوانی کے خلاف کاروائیاں تیزاتنےافسران کو معطل کردیا گیا کہ ٹیکس نادھندگان میں پریشانی کی نئی لہر دوڑ جائے گیاسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے نااہلی اور بدعنوانی کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے مزید 10 افسران کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

امریکا کی سیرینا ولیمز کی ٹینس کورٹ پر فاتحانہ واپسی - Sports - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

آئی سی سی کی انگلش فاسٹ بولر کیخلاف کارروائی -کرکٹ نے نگراں عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر پر جرمانہ عائد کردیا۔ مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف آئی سی سی کے لیول ون کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پیسر اسٹورٹ براڈ پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »