ایک ملک کی سسکتی موت - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 77 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایک ملک کی سسکتی موت -

اسلامی کانفرنس اور عرب لیگ کے برادر رکن یمن پر مارچ دو ہزار پندرہ میں آٹھ برادر اسلامی ممالک کی چڑھائی اور یمن کی قبائلی خانہ جنگی کا رخ اپنی مرضی کی جانب موڑنے کا ہدف چھ برس میں بھی پورا نہ ہو سکا۔

چالیس لاکھ لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور تین کروڑ انسانوں کے ملک کی ستر فیصد آبادی کسی نہ کسی تحفظ اور مدد کی مستحق بن چکی ہے۔پچاس ہزار انسان براہِ راست قحط سالی میں مبتلا ہیں اور پانچ لاکھ بھک مری کی کگار پے کھڑے ہیں۔تئیس لاکھ بچے ناکافی غذائیت جھیل رہے ہیں۔ چار لاکھ زخمی یا بیمار بچے علاج معالجے کی عدم دستیابی کے سبب موت کے منہ میں جانے کے لیے تیار ہیں۔

سرکاری آنکڑوں پر یقین کیا جائے تو گزشتہ ماہ تک یمن میں کوویڈ کے نو ہزار آٹھ سو متاثرین اور اٹھارہ سو اسی اموات کے تصدیق شدہ کیس سامنے آئے۔ مگر یہ اعداد یوں مشکوک ہیں کہ صحت کا انتظامی ڈھانچہ تتر بتر ہے لہٰذا کوویڈ ٹیسٹنگ کا نظام بھی علامتی ہے۔ہوثی قبائل کے زیرِ اثر علاقوں سے کوویڈ کی رپورٹنگ بہت کم ہوتی ہے۔

رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ اگلے آٹھ برس کے دوران حالات میں بہتری نہ آئی تو ناکافی غذائیت کے شکار لوگوں کی تعداد بانوے لاکھ تک پہنچ جائے گی اور ملک کی پینسٹھ فیصد آبادی کی خطِ غربت تلے معاشی تدفین ہو چکی ہو گی۔ اگر آج جنگ ختم ہو جائے تب بھی خطِ غربت سے اوپر آنے کے لیے کم از کم ایک نسل کا عرصہ درکار ہوگا۔البتہ امن کی صورت میں اگلے چار برس میں ناکافی غذائیت کے بحران میں پچاس فیصد اور اگلے آٹھ برس میں پانچ برس تک کے بچوں کی اموات میں نصف کے لگ بھگ کمی ہو سکتی...

باقی عرب اتحادی بھی اب علامتی طور پر جنگ میں شریک ہیں اور محاذ پر تعطل کی کیفیت ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امارات کے صدر خلیفہ بن زید النہیان کی سیاسی و عسکری تائید سے جس جوش و جذبے کے ساتھ پرائی خانہ جنگی میں کودے تھے اس کا زیادہ تر مالی بار بھی انھیں ہی اٹھانا پڑا۔اور اب یوں ہے کہ وہ کمبل سے جان چھڑانا چاہ رہے ہیں مگر کمبل جان کو اٹکا ہوا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Worth reading ...very sad state of affair

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فراڈیوں کے ملک میں ایک فراڈی کی وارداتتحریر: سلیم صافی مکمل کالم پڑھیے: DailyJang SaleemSafi تو پھر نکل جاؤ فراڈیوں کے ملک سے۔۔۔اپنے آقا مجرم نواز شریف کے پاس چلے جاؤ۔۔سب سے بڑا فراڈ تو لفافہ ہے justicegulzar,DHA LHR is defying the Supreme Court order dated 01.01.2019, case no.96122-P of 2018. Kindly order DHA and other departments to follow above orders in letter and spirits.11800 effectees suffering for 11 years. Please help us. تمہاری تحریر پڑھنے سے بہتر ہے بندہ کارٹون نیٹ ورک پر کارٹون دیکھ لے
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ایک ہی دن میں 12سو روپے کی اونچی اڑانکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے بڑھ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

'سب کیلئے ایک پالیسی ہے' افسران کی تبادلے کی درخواست مسترد‘سب کیلئے ایک پالیسی ہے’ افسران کی تبادلے کی درخواست مسترد مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu Cectby
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

مصر کی سر جڑی بچیاں نئی زندگی کی شروعات سے ایک قدم دورسعودی فرمانروا کی ذاتی دلچسپی کے بعد مصر کی سر جڑی بچیاں نئی زندگی کی شروعات سے ایک قدم دور ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمیسندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قدر 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

نورمقدم کیس،عصمت آدم کی مکمل فوٹیج کی فراہمی کی درخواست خارجنورمقدم قتل کیس میں شریک ملزمہ عصمت آدم کی واقعے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواست عدالت نے خارج کردی ہے SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »