ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی سنچری بھی کام نہ آئی،آسٹریلیا کے خلاف پاکستان فالو آن کا شکار

  • 📰 NeoNewsUR
  • ⏱ Reading Time:
  • 67 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

خبر کی تفصیل پڑھیں:

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن بابر اعظم اور یاسر شاہ کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود پاکستان فالو آن کا شکار ہوگیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جب پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز تھا اور اسے 493 رنز کے خسارے کا سامنا تھا، کریز پر بابر اعظم اور یاسر شاہ موجود تھے۔

ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان کے باقی ماندہ کھلاڑی بھی خزاں رسیدہ پتوں کی طرح جلد ہی پویلین لوٹ جائیں گے لیکن اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 105 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔194 رنز پر پاکستان کو ساتواں نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، بابر اعظم نے 95 رنز بنائے۔ بابر اعظم کے بعد شاہین آفریدی بھی آئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی چلے گئے۔

محمد عباس نے یاسر شاہ کا ساتھ دینے کی ٹھانی اور وکٹ بچاتے ہوئے یاسر شاہ کو کھیلنے کا موقع دیا۔یاسر شاہ اور محمد عباس نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اسی دوران یاسر شاہ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری سکور کی۔ 281 رنز پر محمد عباس کی مزاحمت دم توڑ گئی ، وہ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن یاسر شاہ کے ساتھ مل کر انہوں نے 87 قیمتی رنز جوڑے، ان کی شراکت سے یہ ٹاپ آرڈر کو بیٹنک کا بھرپور سبق سکھایا۔عباس کے بعد موسیٰ خان نے یاسر شاہ کا ساتھ دینے کی ٹھانی لیکن 302 رنز پر یاسر شاہ آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے 113 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

بابر اعظم اور یاسر شاہ کی دلکش اننگز کے باوجود پاکستان فالو آن سے بچ نہ سکا اور اسے پہلی اننگز میں 287 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔پاکستان نے فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 287 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو شان مسعود اور امام الحق میدان میں اترے، 2 رنز پر امام الحق اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔واضح رہے کہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 20. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کے بلڈ ٹیسٹ کا حکماسلام آباد : سزائے موت کے بیمار قیدی کی طبی بنیاد پرریلیف کی درخواست پرچیف جسٹس نےکہانوازشریف کیلیےمیڈیکل بورڈبنایاجا سکتا ہےتودیگرقیدیوں کے لیے کیوں نہیں
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کے بلڈ ٹیسٹ کا حکماسلام آباد ہائی کورٹ کا اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کے بلڈ ٹیسٹ کا حکم Islamabad HighCourt AdialaJail Prisoners BloodTests MedicalCheckup Order pid_gov MoIB_Official
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پہلا دن آسٹریلیا کے نام، ایک وکٹ پر 302 رنزایڈیلیڈ ٹیسٹ: پہلا دن آسٹریلیا کے نام، ایک وکٹ پر 302 رنز تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

حسن علی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئےحسن علی کے مداحوں کیلئے ایک اور بُری خبر۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates HasanAli Daffa. Kro...inko...hmmin. To nafffrat. Hogai cirkt se
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

حسن علی انجری کا شکار، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر - Sport - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، امپائر کی غلطی وارنر کو 5 کے بجائے 6 رنز مل گئے - ایکسپریس اردوڈیوڈ وارنر اور لبوشین نے ایک دوسرے کو کراس نہیں کیا تھا،اس لیے 5رنز دینے چاہیے تھے۔ Kuch nai hota ak runs sy 😂😂
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »