اپٹما نے فی یونٹ ٹیرف پر حکومت سے بڑی رعایت مانگ لی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 30 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

اسلام آباد: اپٹما نے فی یونٹ ٹیرف پر 10 روپے 85 پیسےکی رعایت مانگ لی، بجلی کی حالیہ قیمتوں پر انڈسٹری ایکسپورٹ نہیں کرپارہی۔

پاکستان خبریں, پاکستان عنوانات

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی کےعہدیداران نے پریس کانفرنس کی جس میں اپٹما نے حکومت سے فی یونٹ ٹیرف پر 10 روپے 85 پیسےکی رعایت مانگ لی ہے۔ آصف انعام نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بجلی کا مسابقتی ٹیرف ضروری ہے۔

چیئرمین اپٹما آصف انعام کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حکومت کے ساتھ ٹیرف پر معاملات طے پاجائیں گے۔ نگراں وزیرتوانائی اور وزیر تجارت کے ساتھ ملاقات مثبت رہی، آصف انعام نے کہا کہ اگر ملکی برآمدات کو بڑھانا ہے تو بجلی کا مسابقتی ٹیرف ضروری ہے۔ بجلی کی حالیہ قیمتوں کے باعث انڈسٹری ایکسپورٹ نہیں کرپارہی ہے۔ سابق چیئرمین اپٹما نے کہا کہ مالی سال 2022 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 ارب ڈالرز تھیں۔ مالی سال 2023 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 16 ارب ڈالرز رہیں۔

انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے ایکسپورٹس کا ٹارگٹ25ارب ڈالرزہے۔ بنگلہ دیش اپنی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 48 سے 70 ارب ڈالرز کرنے کی بات کر رہا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے، اسرائیلی رکن ...تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عوفر کساف نےنتین یاہو حکومت کو فاشسٹ قراردیدیا۔کہا اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے، اسرائیلی حکومت نسلی کشی پر کام کر رہی ہے۔  عرب میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بن یامین حکومت کو فلسطینی حملوں سے متعلق خبردار کیا تھا،میں نے کہا تھا کہ فلسطینی سر زمین پر غیر قانونی قبضے کے نتیجے میں حملوں کا خدشہ ہے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حکومت سے کہا تھا کہ فلسطینیوں سے ناروا سلوک نہ بدلا گیا تو صورتحال خراب ہوسکت
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

حماس اسرائیل جنگ کا اثر : سونے کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئیحماس اسرائیل جنگ کے اثرات سے سونا بھی مہنگا ہونے لگا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا تقریبا 30 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 1852 ڈالر پر پہنچ گیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کباڑ کا سامان خریدنے اور بیچنے پر بڑی پابندی عائدسندھ پولیس نے شہر میں چوری کے سامان کی خرید و فروخت کی روک تھام کیلئے اہم قدم اٹھا لیا کباڑ کا سامان خریدنے اور بیچنے پر بڑی پابندی عائد
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کباڑ کا سامان خریدنے اور بیچنے پر بڑی پابندی عائدسندھ پولیس نے شہر میں چوری کے سامان کی خرید و فروخت کی روک تھام کیلئے اہم قدم اٹھا لیا کباڑ کا سامان خریدنے اور بیچنے پر بڑی پابندی عائد
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ایرانی صدر رئیسی کی فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے سربراہوں سے علیحدہ علیحدہ ...کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے سربراہوں سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ ایرانی صدر نے حماس اور اسلامک جہاد کے سربراہوں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی ہے۔ تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دونوں تنظیموں کے سربراہوں سے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ دریں اثنا ایرانی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فلسطینی قوم کے جائز دفاع کی حمایت کرتے ہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں بمباری اور اس کے بعد ہونے والی تباہی کے مناظرحماس کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی جنگی جہازوں نے حملہ کیا ہے
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »