اپوزیشن کی اے پی سی کل ہوگی، حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع ہونے کا امکان - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا مطالبہ بھی کیا جائے گا

پیپلز پارٹی کی اے پی سی کل اسلام آباد میں ہوگی، اپوزیشن جماعتوں نے حکومت گرانے کے لیے ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا مطالبہ کرے گی، نواز شریف اور زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

کانفرنس میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر غور ہوگا ساتھ ہی حکومتی ناکامیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر تمام جماعتیں حکومت گرانے اور ملک گیر منظم تحریک چلانے کا مطالبہ کریں گی۔ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف مسائل، حکومت کی متنازع قانون سازی اور خطے کی بدلتی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔ جے یو آئی کا چار رکنی وفد مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ جے یوآئی کے وفد میں مولانا فضل الرحمان،اکرم درانی اور عبدالغفور حیدری شامل ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمان، نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ سمیت سینئر ارکان شریک ہوں گے۔اے پی سی کے لیے بلاول بھٹو نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے۔ وہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں اے پی سی سمیت اہم اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ: بابر اعظم کی گلیمورگن کے خلاف سنچری - ایکسپریس اردوبابر اعظم تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ڈریپ کے سابق سی ای او کی عہدے پر بحالی کی درخواست مسترد - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کینسر کی تشخیص کے بعد سنجے دت کی پہلی تصویر سامنے آگئیکینسر کی تشخیص کے بعد سنجے دت کی پہلی تصویر سامنے آگئی ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

افتخار شلوانی کی منظوری پر کے ایم سی میں من پسند افسر کی تعیناتیایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کی منظوری کے بعد من پسند افسر کو سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز تعینات کر دیا گیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے کی فوجی مشقوں کیوکاز کی افتتاحی تقریب میں شرکتراولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے نے روس میں ہونیوالی فوجی مشقوں کیوکاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کی فوری تکمیل کیلئے پُرعزم ہے:وزیراعظمحکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کی فوری تکمیل کیلئے پُرعزم ہے:وزیراعظم PMImranKhan PTIGovernment ReformProcess EnergySector pid_gov MoIB_Official PTIofficial ImranKhanPTI
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »