او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے فوری اقدامات کرے، وزیرخارجہ - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

مزید پڑھئے؛

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر مسلم ممالک کی سب سے بڑی اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور اسرائیلی پولیس کے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین میں جاری کشیدگی پر اظہار تشویش کیا اور اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کی مذمت کی۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنارہی ہیں، غزہ پر مسلسل بمباری کی جارہی ہے، اور بمباری سے معصوم بچے شہید ہورہے ہیں، اسرائیل کی جارحیت ختم ہونی چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان مسئلےکےحل کیلئے 2 ریاستی فارمولے کےعزم کو دہراتا ہے۔ ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر او آئی سی کا مشکور ہوں، ہم سب فلسطینیوں کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے فوری اقدامات کرے، فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Keep trying

ویسے توھیں کون،؟

Humanity embarsd in front of Palastinians due to killings by israeilies, who came reqstng shelter, wn slaughtered n marginalised , now None wl tk pity on refugies.Who ever blvis giving shltr to buched jews 100 yr ago was right shld suprt palastine tody

اس بے چاری کو پوچھتا کون ھے۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔