انڈیا میں شراب فروخت کرنے والی دکانوں کے باہر عوام کی بھیڑ کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ شراب کی دکانیں لاک ڈاؤن کے باعث گذشتہ سوا ماہ سے بند تھیں۔
غیر متوقع لاک ڈاؤن کے سبب شراب نوشی کرنے والے افراد گھروں میں سوا مہینے سے بند تھے اور کوئی سماجی سرگرمی نہ ہونے کے باعث شراب کی طلب میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔انڈیا کی اکثریتی نوجوان آبادی میں وِسکی اور رُم جیسی ہارڈ ڈرنکس کے ساتھ وائن اور بیئر جیسی الکوحل بھی مقبول ہے۔ انڈیا کے معاشرے میں متوسط اور قدرے امیر طبقہ شراب نوشی کو ’اعتدال پسندی اور شخصی آزادی‘ سے تعبیر کرتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران شراب پر پابندی کو بہت سے لوگ ’ریاستی جبر‘ سے تعبیر کر رہے ہیں اور اب شراب حاصل ہونے کو وہ ’کھوئی ہوئی آزادی کی واپسی‘ کی علامت سمجھتے ہیں۔کورونا کی وبا ابھی مزید کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ تجربہ کار شراب نوشوں کا ایک مفروضہ یہ ہے کہ اس صورت میں شراب کی کشید میں رکاوٹ آ سکتی ہے اور چند ہفتوں میں شراب کی سپلائی رک سکتی ہے۔ریاستی حکومتیں شراب کی دکانیں کھولنے کے لیے بے...
ملک میں کئی افراد یہ اعتراض کر رہے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا کے خلاف نبرد آزما ہے اور کروڑوں لوگوں کو کھانے پینے کی مشکلات کا سامنا ہے، شراب کی دکانیں کھولنا ایک سنگین مذاق ہے۔تصویر کے کاپی رائٹشراب کی تیاری اور فروخت ریاستوں کی نقد اور ٹھوس آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ملک میں اقتصادی سرگرمیاں پوری طرح معطل ہیں اور ریاستوں کے پاس اپنے ملازمین کی تنخواہیں دینے تک کے پیسے نہیں ہیں، شراب کی فروخت سے انھیں اربوں کی کمائی ہو رہی...
موقع کو غنیمت جان کر دلی کی ریاستی حکومت نے شراب پر اضافی 70 فیصد کورونا ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ کرناٹک نے بھی 17 فیصد اضافی ٹیکس لگا دیا ہے۔ آندھرا پردیش نے دلی کے طرز پر عمل کرتے ہوئے 75 فیصد اضافی ٹیکس لگایا ہے۔ کم وبیش سبھی ریاستوں نے شراب پر اضافی ٹیکس عائد کر دیے ہیں۔ اس سے ان ریاستوں کو ہزاروں کروڑ کی اضافی آمدنی ہوگی۔
Modi stealing money from pipes as much as he can.
کیوں گاؤ متر کی شارٹیج ہو گئی تھی؟؟
بی بی سی کو پاکستان میں شراب کی فروخت کی بھت فکر ھے یہ جانتے ہوئے بھی کی یہ اسلامی معاشرا ھے۔
🤔May be Kisi anter yammi sawami bawa ne ' corona ' ka Ellaj ' wine ' bataya hoga
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »