امریکی صدر جوبائیڈن کیوں فون نہیں کرتے؟ وزیرِ اعظم نے بتا دیا

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 75 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

امریکی صدر جو بائیڈن کیوں وزیرِ اعظم عمران خان کو فون نہیں کرتے، وزیرِ اعظم عمران خان نے اس بارے میں بتا دیا۔ تفصیلات جانیئے: DailyJang

ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے فون نہ کرنے کے سوال پر کہا کہ صدر بائیڈن اس وقت دباؤ میں ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن تنقید کی زد میں ہیں، اس لیے مجھے ان سے ہمدردری ہے، امریکی صدر سے ہمدردی ہے کیونکہ کابل ایئر پورٹ کے واقعات کے باعث ان پر پبلک اور میڈیا کادباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کے تمام ہمسایوں سے مشاورت کریں گے، ہمسایوں سے مشاورت کے بعد طالبان کی حکومت تسلیم کی جائے گی، پاکستان اگر تنہا طالبان کو تسلیم کر بھی لے تو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑنا، ترجیحاً یہ ہونا چاہیئے کہ امریکا، یورپ، چین اور روس بھی طالبان کی حکومت تسلیم کریں، جلد یا بدیر امریکا کو طالبان کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کر دیا، وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان طالبان کو غیر مسلح کرنے کیلئے مذاکرات کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ افغان حکومت گر گئی تو سب سے بڑے نقصان میں افغان عوام ہوں گے، افغانستان کی تاریخ پاکستان کی تاریخ سے جڑی ہے، افغانستان کی آدھی آبادی پشتون ہے، پاکستانی طالبان نے پاکستان کو امریکا کا ساتھی قرار دے کر حملے کرنے شروع کر دیئے، جنرل کیانی نے اوباما کو آگاہ کیا تھا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی راج کے دوران پشتونوں نے 80 برس مزاحمت کی، افغانستان میں آئندہ کیا ہو گا مجھے نہیں معلوم، ہم صرف وہاں امن کی دعا کر سکتے ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان کے سیکیورٹی انٹیلی جنس سربراہ اور وزیرِ خارجہ امریکی ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ سمیت دیگر فورمز پر اٹھاتے رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو کھلی جیل میں رکھا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہم یو این سمیت عالمی فورم پر اٹھا رہے ہیں، طالبان کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امتیاز نہیں برتنا چاہیئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورتی اجلاسذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی چیئرمین نیب کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئےچیئرمین نیب کی نامزدگی کا عمل شروع کرنےکی ہدایت کردی۔ جاوید اقبال فارغ کر دیا گیا ہے
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

امریکی صدر جوبائیڈن کا ٹیلیفون نہ آنے سے متعلق ترک ٹی وی کے اینکر کے سوال پر عمران خان نے زبردست جواب دیدیااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد فون نہ کرنے کے معاملے پر پہلی مرتبہ واضح موقف جاری
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

محمد وسیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی - ایکسپریس اردوچیئرمین پی سی بی نے روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ Wasim should immediately be SHUNTED OUT as the chief selector PCB.
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سیاحوں کیلئے بری خبر۔۔حکومت نے اچانک کیا کچھ بند کر دیاسیاحوں کیلئے بری خبر۔۔حکومت نے اچانک کیا کچھ بند کر دیا
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

پولوگراؤنڈ ریفرنس؛ آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر - ایکسپریس اردوسابق صدر کو احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو باعزت طورپربری کردیا تھا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

لاہور ہائی کورٹ کا سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکملاہور (ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے فریقین کے ماشاءاللّٰه
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »