امریکی صدر نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ٹرمپ بار بار یہ پیشکش کیوں کررہے ہیں؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے، حل کیلئے بات چیت ضروری ہے،وہاں ہندو اورمسلمان دونوں آباد ہیں، اور وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں کمیونٹیز کے مابین شاندا ر دوستانہ روابط ہیں،کشمیر میں بسے لاکھوں افراد کسی دوسرے کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ آئندہ ہفتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات ضرور کروں گا،پوری کوشش ہوگی مسئلہ کشمیر پر ثالثِی ہوجائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس معاملے پر پاکستانی اور بھارتی سربراہان سے رابطے میں ہوں، ہفتے کو فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ اس معاملے کو اٹھاؤں گا۔

اوول آفس میں امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ سچ پوچھیں تو کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے ،پاکستان اور بھارت کی آپس میں ایک طویل عرصے سے نہیں بنی، کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائیاں ہو چکی ہیں، کوئی ہلکی پھلکی لڑائی نہیں بلکہ بھاری اسلحہ استعمال ہوتا آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری عمران خان اور نریندر مودی دونوں سے بات ہوئی ہے، میرے دونوں رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان کی آپس میں دوستی نہیں ہے، مسئلہ کشمیر کی بڑی وجہ مذہب ہے اور مذہبی معاملات پیچیدہ ہوتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پر ثالثی کی پیشکش کردی - ایکسپریس اردوچند روز بعد بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں اس مسئلے پر بات چیت کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

امریکی صدر کی ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی ایک بار پھر پیشکشامریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی ایک بار پھر پیشکش Trump Talks Mediation Kashmir Again PMOIndia ReutersIndia ImranKhanPTI Kashmir KashmirWantsFreedom StateDept ForeignOfficePk MoIB_Official pid_gov Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی دوبارہ پیشکشامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی دوبارہ پیشکش کی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا امریکی صدر اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں؟ Kashmir India Pakistan USA DonaldTrump
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ٹرمپ اور مودی کا ٹیلیفونک رابطہ، امریکی صدر کا کشمیر پر تناؤ کم کرنے پر زورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، امریکی صدر نے مودی کو مسئلہ کشمیر پر تناؤ کم کرنے پر زور دیا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاک بھارت کشیدگی کم کریں: امریکی صدر کا مودی کو واضح پیغام
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »